Advertisement
Advertisement
Advertisement

وفاقی حکومت نے بجٹ 2020-21 کی تیاری پر کام شروع کردیا

Now Reading:

وفاقی حکومت نے بجٹ 2020-21 کی تیاری پر کام شروع کردیا
بجٹ 2020-21

وفاقی حکومت نے بجٹ 2020-21 کی تیاری پر کام شروع کردیا ہے اور وزیر اعظم عمران خان نے بھی معاشی ٹیم سے بجٹ پر بریفنگ مانگ لی ہے۔

ذرائع کے مطابق معاشی ٹیم رواں ہفتے وزیراعظم کو مجوزہ بجٹ 2020-21 پر بریفنگ دے گی جبکہ مشیر خزانہ وزیراعظم کو بجٹ پر بریفنگ دینگے اور پھر وزیراعظم سے مشاورت کے بعد بجٹ پر کام تیز کیا جائیگا۔

کورونا وائرس کی وجہ سے بجٹ میں عام آدمی اور انڈسٹری کو ریلیف دیئے جانے کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔

یاد رہے کہ آج مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ کی زیرصدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا، اجلاس میں 15 نکاتی ایجنڈا پر غور ہوگا۔

رینالہ خورد اور گردو نواح میں بارش، فصلوں کو نقصان

Advertisement

ذرائع  کا کہنا ہے کہ پاور سیکٹر کے آڈٹ کی روشنی میں 100 ارب اور 200 ارب روپے کے اسلامی سکوک سہولت کے اجراء کا فیصل کیا جائے گا، اس ضمن میں اس مالی سہولت کے معیار کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔
آج مطلوبہ اجلاس میں پاور ہولڈنگ لمیٹیڈ ایڈجسٹمنٹ کی مد میں خودمختار گارنٹی کیلئے 41 ارب روپے کی مالی سہولت پر بھی غور ہوگا جس کے مطابق رواں مالی سال حکومت کی جانب سے خریدی گئی گندم کی رپورٹ بھی پیش کی جائیگی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں مالی سال 2020-21 کے لئے کپاس کی قیمت کا تعین کیا جائے گا اور غربت کے خاتمے کے لئے 1کروڑ 21 لاکھ روپے سے زائد کی ضمنی گرانٹ کی منظوری کا امکان بھی ہے۔

کنٹرولر جنرل آف اکائونٹس کے لئے 30 کروڑ 66 لاکھ روپے کے اضافی فنڈز کی منظوری کا امکان، سینیئر پرائیویٹ سیکرٹری رئیس انور عباسی کے خاندان کے لئے 1 کروڑ 47 لاکھ روپے سے زائد کی ضمنی گرانٹ کی منظوری کا امکان، اجلاس میں سپیشل ایجوکیشن، اسکول کے لئے فنڈز مختص کرنے کی منظوری کا امکان اور سپیشل ٹیلی کام مانیٹرنگ منصوبے کے لئے فنڈز کی فراہمی کا امکان بھی ظاہر کیا گیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
آئی ایم ایف کو ریونیو شارٹ فال پورا کرنے کا پلان پیش کر دیا گیا
سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت کم ہوگئی، فی تولہ کتنے کا ہوگیا؟
بی ڈو نیویگیشن نظام پاکستان کی ترقی کا نیا سنگِ میل ہے، احسن اقبال
اسلامی نظریاتی کونسل کا ودہولڈنگ ٹیکس سے متعلق مؤقف میں یوٹرن، حتمی فیصلہ مؤخر
ای سی سی کا استعمال شدہ گاڑیوں کی کمرشل درآمد کی اجازت دینے کا فیصلہ
سیلاب کے معاشی اثرات کو آئی ایم ایف جائزے میں شامل کیا جائے، وزیراعظم کا مطالبہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر