Advertisement
Advertisement
Advertisement

تمباکو نوشی کرنے والوں کیلئے اہم خبر

Now Reading:

تمباکو نوشی کرنے والوں کیلئے اہم خبر

تمباکو نوشی کرنے والوں کیلئے اہم خبر آگئی، آئندہ مالی بجٹ میں تمباکو کے پتے پر ایڈوانس ایکسائز ڈیوٹی میں اضافہ نہ کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق زرعی مصنوعات کی خصوصی کمیٹی نے ایڈوانس ایف ای ڈی کو 10 روپے سے بڑھا کر 500 روپے کرنے کی تجویز مسترد کردی ہے۔

اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی زیر صدارت اجلاس ہوا، جس میں ایف بی آر حکام نے کہا کہ آئندہ سال بھی تمباکو کے پتوں پر 10 روپے فی کلو ٹیکس برقرار رہے گا۔

اسد قیصر نے کورونا وائرس کے دوران حکومت کی مالی اعانت کیلئے سگریٹ پر اضافی ٹیکس کی تجویز کی سفارش کرتے ہوئے کہا کہ ایف بی آر کو سگریٹ اور درآمد شدہ تمباکو پر ٹیکس بڑھانا چاہیے۔

تمباکو کے کاشت کاروں نے بتایا کہ تمباکو کی فصل 25 ہزار سے زیادہ گھرانوں کے معاش کا ذریعہ ہے۔

Advertisement

اسپیکر اسد قیصر نے ہدایت کی کہ ایف بی آر کے مشاورتی عمل میں کسانوں کو نظرانداز نہ کرے اور ٹیکس چوری اور اسمگلنگ کی روک تھام کیلئے طریقہ کار کو مضبوط بنائے۔

دوسری جانب اینٹی ٹوبیکو ایکٹوسٹ نے حکومت سے آئندہ مالی بجٹ میں تمباکو پر ایف ای ڈی برھانے اور سرچاج نافذ کرنے کا مطالبہ کردیا ہے۔

اینٹی ٹوبیکو ایکٹوسٹ نے حکومت سے ایک پریس کانفرنس میں  تمباکو کی مصنوعات پر ٹیکس بڑھانے کا مطالبہ کر دیا ہے۔

 ایچ ڈی ایف کے پروگرام مینیجر زاہد شفیق نے کہا کہ اب وقت آ گيا ہے کہ حکومت نوجوانوں کو اس لعنت سے بچانے کے ليے تمباکو کی مصنوعات پر ٹیکس میں اضافہ کرے،  اس وقت کورونا کی وبائی مرض کی وجہ سے حکومت کو مالی بحران کا بھی سامنا ہے۔

2012 میں تمباکو نوشی کے مجموعی معاشی لاگت کا تخمينہ 143 ارب روپے لگایا گيا تھا۔

2018 کی گلوبل اکنامکس آف ٹوبيکو اٹریبيوٹيبل ڈیزیز کی رپورٹ کے مطابق ان 143 ارب روپے ميں صحت عامہ کی دیکھ بھال کے براہ راست اخراجات کے ساتھ ساتھ کھوئی ہوئی افرادی پيداواری صلاحيت بھی شامل ہیں۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ سگریٹ کے ہر پیکٹ پر 10 روپے کا سرچارج لگاکر حکومت 40 ارب تک کی آمدنی حاصل کر سکتی ہے۔

آئندہ بجٹ میں افراط زر کی شرح کو ایڈجسٹ کرنے کے لئے حکومت کوتمباکو کی مصنوعات پر موجودہ ایف ای ڈی مین 20 روپے تک کے اضافے کی ضرورت ہے، ایسا کرنے سے حکومت کے محصولات بڑھ جائیں گے جو حکومت کے صحت کے پروگراموں میں شامل ہوسکتے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
انکم ٹیکس ریٹرن کی تاریخ میں توسیع کی جائے، ایف پی سی سی آئی کا مطالبہ
پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں شدید مندی، ہنڈریڈ انڈیکس 5300 پوائنٹس گر گیا
سونے کی قیمت میں آج پھر بڑا اضافہ؛ فی تولہ نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا
پاکستانی بحری تاریخ کا اہم سنگ میل، سب سے بڑا کنٹینر جہاز ہچیسن پورٹ پر لنگر انداز
چین پر اضافی امریکی ٹیرف ، عالمی منڈیوں میں شدید مندی کا رجحان
بیرونی قرضوں کی ادائیگی کے باوجود زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر