Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

اسٹاک ایکسچینج حملہ، سیکورٹی اہلکاروں کو انعام دینے کا فیصلہ

Now Reading:

اسٹاک ایکسچینج حملہ، سیکورٹی اہلکاروں کو انعام دینے کا فیصلہ

کراچی کے معروف تاجر رہنما عقیل کریم ڈیڈھی نے ایک بڑا فیصلہ کرتے ہوئے پاکستان اسٹاک ایکسچینج پر حملہ ناکام بنانے والے سیکورٹی اہلکاروں کے لئے نقد انعام دینے کا اعلان کردیا ہے۔

معروف تاجر کا کہنا ہے کہ حملہ ناکام بنانے والے شہداء کو 25 لاکھ فی کس دیں گے جبکہ حملے کے نتیجے میں زخمی ہونے والوں کی بھی مالی مدد کی جائے گی۔

انہوں نے واضح کیا ہے کہ اسٹاک ایکسچینج کے سیکورٹی اہلکار اور سندھ پولیس کے جوانوں کو انعامات بھی دیئے جائیں گے۔

عقیل کریم کا کہنا تھا کہ مایوس ہونے کی ضرورت نہیں ہم شہداء اور زخمیوں کے ساتھ کھڑے ہیں اور آئندہ 48 گھنٹوں میں متاثرین کو نقد رقم مل جائیں گی۔

اعلان کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اسٹاک ایکسچینج کے بروکرز اور مینجمنٹ رقم کا انتظام اپنی مدد آپ کے تحت کرے گا۔

Advertisement

تاجر عقیل کریم کا کہنا تھا کہ رینجرز، پولیس اور اسٹاک ایکسچینج کی سیکورٹی ٹیم کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔

دوسری جانب تاجر نے کہا ہے کہ اسٹاک ایکسچینج سیکورٹی ٹیم سے نکالے گئے ملازمین کو بحال کریں گے جبکہ اسٹاک ایکسچینج سکیورٹی اہکلاروں کی تنخواہ کم از کم 35 ہزار روپے کرنے کا عندیہ بھی دے دیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ صدر مملکت عارف علوی نے بھی شہداء اور زخمیوں کا خیال رکھنے کی ہدایت کی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
آئندہ مالی سال 2024-25 کا وفاقی بجٹ 7 جون کو پیش کیے جانے کی تیاری
16 مئی سے پیٹرول کتنے کا ملے گا؟ عوام کیلئے بڑی خوشخبری
بجٹ میں گاڑیوں پر کتنا ٹیکس لگے گا؟ بڑی خبر آگئی
آئندہ مالی سال کا وفاقی بجٹ جون کے پہلے ہفتے میں پیش کیے جانے کا امکان
آٹے کی قیمتوں میں مسلسل کمی کا سلسلہ جاری
مرغی کے گوشت کی قیمت میں حیران کُن کمی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر