
ملک بھر میں سونا مزید مہنگا ہوگیا ہے۔
ملکی صرافہ بازار کے مطابق فی تولہ سونا 1100 روپے بڑھ کر 103100 روپے کا ہوگیا ہے جبکہ دس گرام سونا 943 روپے بڑھ کر 88391 روپے کا ہوگیا ہے۔
دوسری جانب عالمی صرافہ مارکیٹ میں سونا 9 ڈالرز اضافے سے 1757 روپے کا ہوگیا ہے۔
واضح رہے کہ آج انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ ہوگیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق کاروباری ہفتے کے دوسرے روز انٹربینک مارکیٹ میں امریکی کرنسی 57 پیسے مہنگی ہو گئی۔
فاریکس ڈیلرز کے مطابق انٹربینک میں 57 پیسے اضافے کے ساتھ ڈالر 167 روپے 15 پیسے پر ٹریڈ ہوا۔
یاد رہے گذشتہ روز انٹر بینک میں امریکی ڈالر پ5 پیسے سستا ہوا تھا جس کے بعد ڈالر 166.58 کا ہوگیا تھا ۔
خیال رہے کہ رواں ماہ کے دوران ڈالر 2 اعشاریہ 5 فیصد مہنگا ہوا ہے ۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News