Advertisement
Advertisement
Advertisement

تاجر برادری نے وفاقی بجٹ کو خوش آئند قرار دیدیا

Now Reading:

تاجر برادری نے وفاقی بجٹ کو خوش آئند قرار دیدیا
گوجرانوالہ

گوجرانوالہ کی صنعتکار تاجر برادری نے وفاقی بجٹ کو خوش آئند قرار دیدیا۔

تفصیلات کے مطابق گوجرانوالہ کے  صدر چیمبر شیخ عمر نے مرس سمیت دیگر عہدیداروں نے چیمبر ہال میں بجٹ تقریر سنی اور کہا کہ وفاقی حکو مت کی جانب سے پیش کیا جا نیوالا بجٹ عوام دوست ہے۔

اپن ے بیان میں شیخ عمر نے کہا کہ بجٹ میں کو ئی نیا ٹیکس نہیں لگایا گیا جو خوش آئند ہے ، موجودہ بجٹ عوام اور تاجر دوست ہے انڈسٹری اور کا روبا ر کو فروغ ملے گا۔

صدر چیمبر شیخ عمر نے مزید کہا کہ موجودہ حالات میں وفاقی گورنمنٹ نے اچھا اور متوازن بجٹ پیش کیا ، ٹیکس فری بجٹ کے بعد عوام کو مہنگائی سے بھی نجات ملے گی۔

واضح رہے اس سے قبل وفاقی وزیر  برائے صعنت و پیداوار حماد اظہر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی حکومت  کی جانب سے اپنا دوسرا وفاقی بجٹ برائے مالی سال 21-2020 قومی اسمبلی میں پیش کیا۔

Advertisement

بجٹ تقریر کے دوران  وفاقی وزیر صعنت و پیداوار حماد اظہر کا کہنا تھا کہ   نئے مالی سال 2020-21 کے بجٹ میں کوئی نیا ٹیکس نہیں لگایا گیا ہے۔

وفاقی وزیر نے کہا تھا کہ کرپشن کا خاتمہ ہمارا اولین رہنما اصول رہا ہے، تحریک انصاف سماجی انصاف پر یقین رکھتی ہے۔

بجٹ میں کوئی نیا ٹیکس نہیں لگایا گیا، وفاقی وزیر

حماد اظہر کا کہنا تھا کہ  ہمیں معاشی بحران ورثے میں ملا اور ملکی قرض 31 ہزار ارب پر پہنچ چکا تھا۔گذشتہ پانچ سالوں میں برآمدات میں بھی کوئی اضافہ نہیں ہوا تھا۔

حماد اظہر نے کہا تھا کہ ہماری حکومت نے دو سال میں نمایاں اعشاریے بہتر کیے۔  تجارتی خسارے میں 31 فیصد کمی  کی گئی اور بجٹ خسارہ بھی تین فیصد تک لایا گیا ہے۔

وفاقی وزیر  برائے صعنت و پیداوار حماد اظہر نے مزید کہا تھا کہ  اس مالی سال میں 1160 ارب روپے کے مقابلے میں 1600 ارب  روپے ریونیو حاصل کریں گے۔9  ماہ میں غیر ملکی زرمبادلہ  کے ذخائر 16 ارب ڈالرز سے بڑھ کر 17 ارب ڈالر زہوگئے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ای سی سی کا استعمال شدہ گاڑیوں کی کمرشل درآمد کی اجازت دینے کا فیصلہ
سیلاب کے معاشی اثرات کو آئی ایم ایف جائزے میں شامل کیا جائے، وزیراعظم کا مطالبہ
آج سونے کی قیمت کیا رہی؟ جانیے
معیشت کے لئے بڑی خوشخبری؛ پاور سیکٹر کے گردشی قرضے کم کرنے کے لئے 1275 ارب کا معاہدہ
مہنگا سونا، مزید مہنگا، قیمت میں ہوش اڑادینے والا اضافہ
پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان تجارتی تعلقات میں نئی پیش رفت کی توقع
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر