
وزیرخوراک پنجاب عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ ملک میں چینی 70روپے فی کلو فروخت کے فیصلے پر مکمل عمل درآمدہوگا۔
صوبائی وزیر کے مطابق پنجاب بھر میں انتطامیہ کو واضح ہدایات جاری کر دی گئی ہیں،کسی کو بنیادی اشیائے خورونوش میں بے جا اضافہ نہیں کرنے دیں گے۔
وزیراعظم عمران خان کی ذاتی دلچسپی سے چینی کی قیمت میں نمایاں کمی کی جا رہی ہے۔
سینئر صوبائی وزیر نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ پیڑول کے بعد چینی کی قیمتوں میں واضح کمی انتہائی خوش آئند ہے۔
شہریوں کو تمام شعبوں میں خاطر خواہ ریلیف حاصل ہو گا۔
علیم خان نے کہا کہ چینی کے نام پر ناجائز منافع کمانے والوں سے سختی سے نمٹیں گے۔
وزیراعظم عمران خان قیمتوں میں استحکام کے لئے متحرک ہیں۔
اپوزیشن کو بھی چینی کی قیمتوں میں کمی کو سراہنا چاہیے۔
چینی کی طرح آٹے کی قیمتیں بھی مستحکم رکھنے کی کوشش کریں گے۔ جہاں کہیں خلاف ورزی ہوئی انتظامیہ سخت کاروائی عمل میں لائے گی۔
واضح رہے کہ 11 جون کو اسلام آباد ہائی کورٹ نے چینی انکوائری کمیشن کو 10 دن کے لیے شوگر ملز کے خلاف کارروائی سے روک دیا تھا اور آئندہ سماعت تک ملک میں چینی 70 روپے کلو بیچنے کا حکم بھی دیا تھا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News