
وزیراعظم عمران خان کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی قلت کا نوٹس لے لیا گیا ہے جس کے متعلق ہدایا ت جاری کی گئی ہیں کہ ملک بھر میں پٹرول کی مصنوعی قلت کو فوری ختم کیا جائے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں وزیراعظم نے پیٹرولیم مصنوعات کی قلت پر برہمی کا اظہار کیا اور کہا کہ مصنوعی شارٹیج اور ذخیرہ اندوزی قابل قبول نہیں ہے۔
وزیراعظم کی جانب سے وفاقی کابینہ کے اجلاس کے دوران نوٹس لیا گیا اور وفاقی وزیر عمر ایوب کو پیٹرولیم مصنوعات کے حوالے سے فوری اہم ہدایات جاری کی گئی ہیں۔
اجلاس کے دوران وزیراعظم نت واضح کردیا ہے کہ اوگرا ہو یا کوئی بھی ادارہ، ذمہ داروں سے رعایت نہیں کی جائے گی۔
وزیراعظم عمران خان نے حکم نافذ کیا ہے کہ پٹرولیم ڈویثرن، اوگرا دو سے تین روز میں پٹرول کی سپلائی بحال کریں۔
کابینہ کی جانب سے فیصلہ کیا گیا ہے کہ زخیرہ اندوزوں کے خلاف سخت کارروائی ہوگی جبکہ کابینہ نے زخیرہ کیا گیا پٹرول قبضہ میں لیکر عوام کو فراہم کرنے کا حکم بھی دیدیا ہے۔
کابینہ کی ہدایات کے مطابق تمام آئل کمپنیوں میں 21 روز کا اسٹاک برقرار رکھنے کےلئے اقدامات کئے جائیں اور زخیرہ اندوزی میں ملوث آئل کمپنیوں کے خلاف قانونی کاروائی اور گرفتاریاں کی جائیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ کابینہ نے پٹرولیم ڈویژن کو چھاپہ مار ٹیمیں تشکیل دینے کی ہدایت کردی اور چھاپہ مار ٹیموں میں اوگرا،ایف آئی اے،ضلعی انتظامیہ پٹرولیم ڈویژن کے اہلکار شرکت کریں گے۔
ذرائع کے مطابق وزارت توانائی اسد عمر کی جانب سے کابینہ کو بریفنگ دی گئی جس میں بتایا گیا کہ جون 2019 کےلئے 6 لاکھ ہزار ٹن تیل رکھا گیا تھا اور جون 2020 کےلئے 8 لاکھ 50 ہزار ٹن کا اسٹاک رکھا گیا تھا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News