
وزارت خزانہ میں نیشنل پرائس مانیٹرنگ کمیٹی اجلاس کو آگاہ کیا گیا کہ رواں مالی سال میں مہنگائی کی شرح 10.7 فیصد ریکارڈ کی گئی۔
نیشنل پرائس مانیٹرنگ کمیٹی کا اجلاس ہوا، اجلاس میں وزارت منصوبہ بندی، وزارت صنعت، خزانہ، شماریات ڈویژن اور سی سی پی حکام شریک ہوئے۔
اجلاس کے جاری اعلامیے کے مطابق کمیٹی نے قیمتوں میں تفاوت، کارٹلائزیشن اور مارکیٹ مخالف طریقوں کو ختم کرنے کی ہدایت دی۔
کمیٹی کو بریفنگ میں بتایا گیا رواں مالی سال میں مہنگائی کی شرح 10.7 فیصد ریکارڈ کی گئی، جون 2019 سے جون 2020 تک یہ شرح 8.6 فیصد تھی۔
مئی 2020 تک مہنگائی میں کمی آرہی تھی لیکن جون میں مہنگائی میں اضافہ ہوا ہے۔
عالمی مارکیٹ میں بھی اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ کا رجحان رہا ہے تاہم اشیاء کی قیمتوں کو کنٹرول کرنے کیلئے عملی اقدامات اٹھائے جارہے ہیں۔
کمیٹی نے پولٹری مصنوعات کی ارزاں نرخوں پر دستیابی یقینی بنانے کی ہدایت کردی۔
کمیٹی نے آکسیجن سلنڈر، ماسک اور سینیٹائزر کی کورونا سے پہلے اور بعد کی قیمتوں کا جائزہ لیا اور اسلام آباد انتظامیہ کو کم قیمتوں پر ان اشیاء کی فراہمی کی ہدایات جاری کیں۔
کمیٹی نے پنجاب اور وفاقی دارالحکومت انتظامیہ کی جانب سے آن لائن اشیاء خوردونوش کی فراہمی کو سراہا۔
کمیٹی نے دیگر صوبوں کو بھی یہ ماڈل اپنانے کی ہدایت کردی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News