
عید قربان سے چند روز قبل شہر کے مختلف علاقوں میں غیر قانونی مویشی منڈیاں لگ گئیں، سندھ حکومت کی جانب سے کورونا وائرس کے پیش نظر غیر قانونی مویشی منڈیاں لگانے پر پابندی عائد کی گئی تھی۔
کراچی میں عید قربان سے قبل غیر قانونی منڈیاں لگا دی گئیں، گلستان جوہر میں کامران چورنگی پر بھی غیر قانونی منڈی لگ گئی ہیں جبکہ غیر قانونی منڈی گزشتہ کئی سالوں سے یہاں لگائی جارہی ہے۔
ضلعی انتظامیہ اور علاقائی پولیس کی ملی بھگت سے منڈی قائم کی گئی جبکہ کمشنر کراچی کے احکامات کے باوجود ڈی سی ایسٹ کارروائی نہیں کر رہے ہیں۔
ضلعی انتظامیہ اورعلاقائی پولیس نے رشوت کے عوض منڈی لگانے کی اجازت دے رکھی ہے جبکہ شہر قائد میں میں صرف چار قانونی مویشی منڈیاں فعال ہیں، جن میں مرکزی مویشی منڈی سپر ہائے وے ، ملیر پندرہ، ابراہیم حیدری اور مواچھ گوٹھ مویشی منڈی شامل ہے لیکن اس کے علاوہ متعدد جگہوں پر مویشی منڈیاں لگی ہوئی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News