
وفاقی وزیر حماد اظہر نےاسٹیل ملز کے حوالے سے کہا کہ اگر اس ادارے کو ٹھیک کرنا ہے تو سیاست سے بالا تر ہو کر فیصلے کریں کیونکہ اب ضروری ہے کہ اسٹیل ملز کو چلانے کے لیے ملک کے مفاد میں فیصلے کرنا ہونگے۔
حماد اظہر نے بتایا کہ ہم اسٹیل ملز چلانے کے لیے اقدامات کر رہے ہیں اسے بند نہیں کرنا چاہتے لیکن اسٹیل ملز چلانے کے لیے ایک ارب ڈالر چاہیے ۔
وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ اسٹیل ملز کو خریدنے کے لیے بارہ پارٹیوں نے خطوط لکھے ہیں جس میں سے چھ پارٹیوں نے اسٹیل ملز کا وزٹ کیا اور دو یا تین لوگ سسیریس ہیں ۔
پانچ پانچ سال دنیا میں کہیں بھی بند ادارے کو تنخواہ نہیں دی جاتی ہے لیکن پاکستان دے رہا ہے جس کے 35 کروڑ ماہانہ تنخواہ اور دس کروڑ دوسرے اخرجات ماہانہ ہیں اور نو ہزار لوگوں کو بیس ارب سالانہ دے رہے ہیں ۔
انہوں نے بتایا کہ اسٹیل ملز میں مرمت ہونی ہے اور اسٹیل ملز میں ملازمین بھی چاہیں چلانے کے لیے کیونکہ اسٹیل ملز اب ایک ہاؤسنگ سوسائٹی کے طور پر کام کر رہی ہے۔حماد اظہر
وفاقی وزیر حماد اظہر نے بتایا کہ اسٹیل مل کو اس سے پہلے بھی مشکلات کا شکار ہوئی ہے اور اس کا حل بھی نکالا گیا تھا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News