Advertisement
Advertisement
Advertisement

گذشتہ مالی سال برآمدات کی مد میں 3 ارب ڈالر کا نقصان ہوا، مشیر تجارت

Now Reading:

گذشتہ مالی سال برآمدات کی مد میں 3 ارب ڈالر کا نقصان ہوا، مشیر تجارت
عبدالرزاق داؤد

روایتی مارکیٹ میں پاکستانی برآمدات 32 فیصد جب کہ غیر روایتی مارکیٹ میں برآمدات میں 81 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد کا کہنا ہے کہ  گذشتہ مالی سال  برآمدات کی مد میں  3 ارب ڈالر  کا نقصان ہوا ہے۔

تفصیلات کے مطابق محمد یعقوب شیخ کی زیر صدارت قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے تجارت کا اجلاس ہوا جس میں مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد  نے کمیٹی کو بیرونی تجارت پر بریفنگ دی ۔

بریفنگ میں مشیر تجارت نے بتایا کہ  گذشتہ مالی سال  برآمدات کی مد میں  3 ارب ڈالر کا نقصان ہوا ہے۔

عبدالرزاق داؤد نے کہا کہ  کورونا سے پہلے 2020 میں ہماری برآمدات میں اضافہ ہورہا تھا۔فروری میں برآمدات میں 14 فیصد اضافہ ہوا اور مارچ میں کمی ہوئی۔

انہوں نے بتایا کہ  اپریل 2020 میں برآمدات میں 57 فیصد ،جون میں 6 فیصد  جبکہ اگست میں 19 فیصد کمی ہوئی۔

Advertisement

مشیر تجارت نے کہا کہ  اگست کے آخری دنوں میں کراچی میں بارشوں اور سیلابی صورتحال کے باعث کمی ہوئی۔

عبدالرزاق داؤد نے امید ظاہر کی کہ  ستمبر میں دوبارہ ہماری برآمدات میں اضافہ ہونے کا امکان ہے۔

انہوں نے کہا کہ  2019  کے بجٹ میں ایک ہزار سے زیادہ ٹیرف لائنز  پر کسٹم ڈیوٹی صفر کی گئی ہے۔ جب بھی ہم نے ٹیرف کسٹم ڈیوٹی میں اضافہ کیا ہے ہماری برآمدات میں کمی ہوئی ہے۔

مشیر تجارت نے کہا کہ  ایکسپورٹرز کسٹم ڈیوٹی ادا کرتے ہیں لیکن ان کو ریفنڈز نہیں ملتے۔ ایکسپورٹرز کو ریفنڈز کی ادائیگی کے سمیت ورکرز کی تنخواہ ادائیگی  کے لیے قرض دیا ہے۔

عبدالرزاق داؤد نے کہا کہ  جون2021 تک گیس نرخ 6.5 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کیا  ہے جبکہ بجلی کا ریٹ 9 سینٹ مقرر کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پوری دنیا میں قانون ہے کہ ایکسپورٹرز کو ڈیوٹی ڈرا بیک دیا جاتا ہے۔تحقیق کے بعد پتہ چلا کہ کسٹم ڈیوٹی کا ریفنڈ ملتا اور ایڈیشنل کسٹم ڈیوٹی اور ریگولیٹری ڈیوٹی کا نہیں ملتا ہے۔پوری دنیا میں ایکسپورٹرز کو یہ سب ڈیوٹی ڈرا بیک کی مد واپس کیا جاتا ہے۔

Advertisement

مشیر تجارت نے کہا کہ 4.76   فیصد الیکٹرانک پنکھے ایکسپورٹ کرنے والوں کو ڈیوٹی ڈرا بیک دیا جاتا ہے۔اس سے پہلے ان ایکسپورٹرز کو 1.37 فیصد ڈیوٹی ڈرا بیک دیا جاتا تھا۔

عبدالرزاق داؤد نے کہا کہ اب حکومت ایکسپورٹ کو بڑھاتے ہوئے معاشی ترقی حاصل کرے گی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سیلاب کے معاشی اثرات کو آئی ایم ایف جائزے میں شامل کیا جائے، وزیراعظم کا مطالبہ
آج سونے کی قیمت کیا رہی؟ جانیے
معیشت کے لئے بڑی خوشخبری؛ پاور سیکٹر کے گردشی قرضے کم کرنے کے لئے 1275 ارب کا معاہدہ
مہنگا سونا، مزید مہنگا، قیمت میں ہوش اڑادینے والا اضافہ
پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان تجارتی تعلقات میں نئی پیش رفت کی توقع
پاکستان کی مینوفیکچرنگ میں شاندار اضافہ، 37 ماہ کی بلند ترین سطح پر ترقی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر