Advertisement
Advertisement
Advertisement

ٹیکس نظام میں اصلاحات حکومت کی اولین ترجیح ہے، وزیراعظم

Now Reading:

ٹیکس نظام میں اصلاحات حکومت کی اولین ترجیح ہے، وزیراعظم

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ٹیکس نظام میں اصلاحات حکومت کی اولین ترجیحات میں سے ایک ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت اعلیٰ سطحی اجلاس ہوا جس میں ملک میں ٹیکس کے نظام میں اصلاحات کا جائزہ لیا گیا ہے۔

دوران اجلاس وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ ماضی میں حکمران طبقے نے اپنے مفادات  کے لئے ملکی وسائل کا غلط استعمال کیا اور ٹیکس کے نظام  میں وقتاً فوقتاً تبدیلیاں و ردوبدل کیا جاتا رہا جس کے باعث ٹیکس کا سارا بوجھ عام عوام اور چھوٹے تاجروں و کاروباری برادری پر پڑتا رہا ہے۔

 وزیراعظم نے کہا ہے کہ ٹیکس کے نظام کو منصفانہ اور شفاف بنایا جائے۔

اجلاس کے دوران بریفنگ دی گئی جس میں ٹیکس نظام میں موجود خرابیوں کو دور کرنے کے حوالے سے بتایا گیا ہے جبکہ مراعات یافتہ طبقات کی جانب سے ٹیکس نظام کے غلط استعمال کو روکنے، ٹیکس کی چوری اور  ٹیکس اہلکاروں کی بدعنوانیوں  کے خاتمے سے متعلق بتایا گیا ہے۔

Advertisement

اس ضمن میں نظام میں شفافیت کو یقینی بنانے کے  حوالے سے  مختلف تجاویز وزیراعظم کو پیش کی گئیں ہیں۔

وزیرِ اعظم کی جانب سے ٹیکس نظام میں اصلاحات کے حوالے سے پیش کی جانے والی تجاویز کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ان تجاویز کا تفصیلی جائزہ لیا جائے تاکہ قابل عمل تجاویز پر عمل درآمد کیا جا سکے۔

اجلاس میں شبلی فراز، عبدالرزاق داؤد، ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ،عاصم سلیم باجوہ، ڈاکٹر شہباز گل، چئیرمین سرمایہ کاری بورڈ، سابق وزیرِ خزانہ ڈاکٹر حفیظ پاشا، چئیرمین ایف بی آر و دیگر سینیئر افسران شریک ہوئے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سود کی شرح اور ایکسچینج ریٹ کی تبدیلی سے قرض کا بوجھ بڑھنے کا خدشہ، رپورٹ
سرکاری ملازمین کیلئے خوشخبری؛ ہاؤس رینٹل سیلنگ میں بڑا اضافہ
پی آئی اے کی نجکاری ایک بار پھر تعطل کا شکار ہو گئی
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی، 100 انڈیکس 1,732 پوائنٹس گر گیا
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق اہم خبر آگئی
این ایف سی ایوارڈ میں تبدیلی کی تیاریاں، قومی مالیاتی کمیشن کا اجلاس 18 نومبر کو طلب
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر