Advertisement
Advertisement
Advertisement

کراچی چیمبر نے بجلی نرخ میں اضافہ مسترد کردیا

Now Reading:

کراچی چیمبر نے بجلی نرخ میں اضافہ مسترد کردیا

کراچی چیمبر آف کامرس کی جانب سے بجلی کے نرخ میں اضافہ مسترد کردیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق صدر کراچی چیمبر شارق وہرا کا کہنا تھا کہ ہم حکومت سے اپیل کرتے ہیں کہ وفاقی حکومت بجلی نرخوں میں اضافہ فوری واپس لے، بجلی کی قیمت میں اضافے سے کاروبار مخالف اقدام سے تجارت و صنعت کو شدید دھچکا لگے گا۔

انہوں نے کہا ہے کہ تاجر کورونا کے وبائی مرض پر قابو پانے کے لیے تقریباً  6 ماہ تک لاک ڈاؤن لگنے کے باعث پیدا ہونے والی تباہ کن صورتحال سے نمٹنے کی جدوجہد کر رہے ہیں جبکہ مہنگائی کے باعث کراچی والے پہلے ہی بری طرح متاثر ہیں لہذا کے الیکٹرک بلوں میں اضافے کو فوری طور پر واپس لیا جائے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ اگر مہنگائی پر قابو پانے کی یقین دھانی کرائی جارہی ہے تو وزیراعظم کی جانب سے بجلی کی قیمتوں میں اضافہ افسوسناک ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
معاشی شرح نمو میں بہتری، نیشنل اکاؤنٹس کمیٹی نے 3.04 فیصد کی منظوری دے دی
پاکستان اور آئی ایم ایف مذاکرات میں پیش رفت، سول سرونٹس کے اثاثہ جات ڈکلیئر کرنے کی شرط پوری
سونا ہوا مزید مہنگا، قیمت میں سب سے بڑا اضافہ ریکارڈ
سیلاب کے باعث معاشی ترقی میں کمی اور مہنگائی بڑھنے کا خدشہ ہے، عالمی بینک
ایس-ٹریک پورٹل کی بندش، چینی کی فراہمی رک گئی، قیمتیں بڑھنے کا خطرہ
سعودی عرب سے ایک ارب ڈالر کی سرمایہ کاری، اعلیٰ سطحی کاروباری وفد پاکستان پہنچ گیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر