Advertisement
Advertisement
Advertisement

کے الیکٹرک ایس ایس جی سی کا ایک کھرب روپے سے زائد کا نادہندہ

Now Reading:

کے الیکٹرک ایس ایس جی سی کا ایک کھرب روپے سے زائد کا نادہندہ

کے الیکٹرک کے ایس ایس جی سی کے واجبات ایک کھرب روپے سے بھی تجاوز کر گئے۔

ذرائع کے مطابق  کے الیکٹرک کے واجبات  کی عدم  ادائیگی کی وجہ سے ایس ایس جی سی اور پی ایس او مالی بحران کا شکار ہوگئے ہیں۔

ذرائر کا کہنا ہے کہ کے الیکٹرک نے ایس ایس جی کو واجبات کی مد میں ایک کھرب 14 ارب اور 50 کروڑ روپے ادا کرنے ہیں۔

کے الیکٹرک کے واجبات 2012 سے شروع ہوئے اور اب سو ارب سے تجاوز کرگئے ہیں۔کے الیکٹرک نے اربوں روپے کی مقروض ہونے کے باوجود ایس ایس جی سی سے تاحال گیس سپلائی معاہدہ نہیں کیا ہے۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ کے ای ایس سی کا ایس ایس جی سی سے پرانا معاہدہ صرف 10 ایم ایم سی ایف ڈی تھا۔ اس وقت کے الیکٹرک کو 190 ایم ایم سی ایف ڈی گیس فراہم کی جارہی ہے۔

Advertisement

2012 میں کے الیکٹرک نے واجبات کے حوالے سے کرنٹ بل کے ساتھ واجبات کی ادائیگی کو وعدہ کیا تھا جو پورا نہیں کیا جارہا۔

اس کے علاوہ  کے الیکٹرک پی ایس او کی بھی کروڑوں روپے کی مقروض ہے۔کے الیکٹرک نے پی ایس او کے بھی آٹھ کروڑ نوے لاکھ روپے ادا کرنے ہیں۔

دوسری جانب پی ایس او اور ایس ایس جی سی کراچی کی عوام کی خاطر گیس اور فرنس آئل کی فراہمی بلا تعطل جاری رکھے ہوئے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سیلاب کے معاشی اثرات کو آئی ایم ایف جائزے میں شامل کیا جائے، وزیراعظم کا مطالبہ
آج سونے کی قیمت کیا رہی؟ جانیے
معیشت کے لئے بڑی خوشخبری؛ پاور سیکٹر کے گردشی قرضے کم کرنے کے لئے 1275 ارب کا معاہدہ
مہنگا سونا، مزید مہنگا، قیمت میں ہوش اڑادینے والا اضافہ
پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان تجارتی تعلقات میں نئی پیش رفت کی توقع
پاکستان کی مینوفیکچرنگ میں شاندار اضافہ، 37 ماہ کی بلند ترین سطح پر ترقی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر