
اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی ) نے گندم کی درآمد کی اجازت دے دی۔
تفصیلات کے مطابق مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ کی زیر صدارت ای سی سی کا اہم اجلاس ہوا۔
ای سی سی اجلاس میں گندم اور چینی کی درآمد پر وزارت قومی تحفظ خوراک نے بریفنگ دی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ای سی سی نے روس سے ایک لاکھ 80 ہزار میٹرک ٹن گندم کی درآمد کی اجازت دے دی ہے۔ روس سے گورنمنٹ ٹو گورنمنٹ یہ گندم درآمد کی جائے گی۔
ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ ای سی سی نے 3 لاکھ میٹرک ٹن چینی کی درآمد پر لوکل سیلز ٹیکس چھوٹ کی بھی منظوری دے دی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News