
موجودہ دور حکومت میں مہنگائی کی شرح میں 13.88 فیصد تک اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ملک میں سب سے زیادہ مہنگائی پیپلز پارٹی کے دور حکومت میں رہی، ن لیگ کے 5 سالہ دور اقتدار میں مہنگائی کی شرح میں ریکارڈ کمی آئی لیکن تحریک انصاف کے دور حکومت میں مہنگائی کی شرح میں ایک مرتبہ پھر اضافہ ہوا ہے۔
پی پی پی حکومت کے پہلے مالی سال 2008-09 میں ملک میں مہنگائی کی مجموعی شرح 17.03فیصد تھی،2009-10 میں مہنگائی کی شرح 10.10 فیصد رہی ، 2010-11 میں 13.66 فیصد جبکہ 2011-12 میں 11.01 فیصد رہی، 2012-13 میں 7.36 فیصد رہی۔
پاکستان ن لیگ کا دور شروع ہوا تو 2013-14 میں مہنگائی کی شرح 8.62 فیصد رہی، 2014-15 میں 4.53 فیصد، 2015-16 میں 2.86 فیصد رہی، 2016-17 میں مہنگائی کی شرح 4.13 فیصد رہی، 2017-18 میں 3.92 فیصد ریکارڈ کی گئی تھی۔
تاہم پاکستان تحریک انصاف کی حکومت میں مالی سال 2018-19 میں مہنگائی کی شرح 13.88 فیصد تک رہی، 2019-20 میں مہنگائی کی شرح 11.49 فیصد رہی، 2020-21 میں مہنگائی کی شرح 8.93 فیصد رہی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News