
ملک بھر میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق اوگرا کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات قیمتوں میں ساڑھے تین روپے فی لیٹر تک کمی کا امکان دیا گیا ہے۔
اس ضمن میں ذرائع کا کہنا ہے کہ اوگرا کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات میں پٹرول ساڑھے تین روپے فی لیٹر کم کرنے کی تجویز دی گئی ہے اور ہائی سپیڈ ڈیزل اڑھائی روپے فی لیٹر کم کرنے کی تجویز پیش کردی گئی ہے۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ اس حوالے سے وزیراعظم کی منظوری کے بعد نئی قیمتوں کا اعلان 15 نومبر کو ہوگا جس کے بعد نئی قیمتوں کا اطلاق سولہ نومبر سے ہوگا۔
یاد رہے کہ اوگرا کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق پندرہ روز کے لئے ہوگا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News