
اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے شرح سود 7 فیصد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے نئی مانیٹری پالیسی کا اعلان کرتے ہوئے شرح سود 7 فیصد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔
اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ بین الاقوامی ادائیگیوں کا توازن بہتر ہوا ہے جس سے معاشی اعدادوشمار میں بہتری آئی ہے۔
اسٹیٹ بینک کا مزید کہنا ہے کہ اجناس کی قیمتوں میں اضافے سے مہنگائی بڑھی ہے۔ اجناس کی رسد بہتر ہونے سے مہنگائی کم ہوگی۔
AdvertisementAt its meeting today, #MonetaryPolicy Committee decides to maintain the policy rate at 7 percent. For complete statement: https://t.co/yqKPgHRt4S pic.twitter.com/oyKA0QnTH8
— SBP (@StateBank_Pak) November 23, 2020
اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ پاکستان اور بیشتر دیگر ممالک میں کورونا وائرس کے کیسز میں حالیہ اضافہ نمو میں کمی کے خاصے خطرات کو سامنے لارہا ہے تاہم کورونا ویکسین کی تیاری کی حالیہ خبریں حوصلہ افزا ہیں۔
اسٹیٹ بینک کا مزید کہنا ہے کہ مہنگائی کے مالی سال 21ء کے لیے 7 سے 9 فیصد کے اندر رہنے کی توقع ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News