
مشیر خزانہ کی جانب سے تھوک اور پرچون کی سطح پر منافع کے مارجن کم کرنے کے لئے ضروری اقدامات پر زور دیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ کی زیر صدارت قومی پرائس مانیٹرنگ کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا جس میں قومی پرائس مانیٹرنگ کمیٹی نے ہفتہ وار بنیادوں پر اشیائے ضروریہ آٹا ، چینی ، ٹماٹر ، پیاز ، سبزی گھی ، آلو اور مرغی کے نرخوں کا جائزہ لیا گیا۔
اجلاس میں سیکٹری خزانہ نے بتایا ہے کہ آٹا ، چینی ، پیاز ، ٹماٹر اور مرغی سمیت 10 ضروری اشیا کی قیمتوں میں کمی واقع ہوئی ہے جبکہ 11 اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ اور 30 اشیاء کی قیمت مستحکم رہی ہے۔
مشیر خزانہ کا اکتوبر 2020 کے مقابلہ میں گندم کے آٹے ، چینی ، پیاز اور ٹماٹر میں قیمتوں میں کمی کے رجحان پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے منافع کے مارجن کم کرنے کے لئے ضروری اقدامات پر زور دیا گیا ہے۔
مشیر خزانہ نے کہا ہے کہ صارفین کے لئے سستی قیمتوں پر ضروری اشیا کی دستیابی کو یقینی بنانا ہماری ذمہ داری ہے اس لئے صوبائی حکومتیں ضروری اشیاء کی آسانی سے فراہمی کو یقینی بنائیں۔
یاد رہے کہ وزیر صنعت و پیداوار حماد اظہر، معاون خصوصی ریونیو ڈاکٹر وقار مسعود ، وفاقی سیکرٹری خزانہ ، وفاقی سکریٹری نیشنل فوڈ سیکیورٹی اینڈ ریسرچ ، سیکرٹری صنعت و پیداوار ، سیکرٹری کامرس ، چیئرمین ٹی سی پی ، ایم ڈی پاسکو ، چیئر پرسن سی سی پی اور منیجر یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن کی اجلاس میں شرکت کی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News