
ورلڈ بینک نے پاکستان کے لیے 30 کروڑ ڈالر ز کے فنڈز کی منظوری دے دی۔
ورلڈ بینک کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق ورلڈ بینک کے ایگزیکٹیو بورڈز آف ڈائریکٹرز نے پاکستان کے لیے 30 کروڑ ڈالرز کی منظوری دے دی ہے۔
اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ سندھ میں قدرتی آفات سے نمٹنے اور ویسٹ مینجمنٹ کے لیے فنڈز دیےجائیں گے۔ 20 کروڑ ڈالر زقدرتی آفات اور 10 کروڑ ڈالر زویسٹ مینجمنٹ کے لیے مختص ہیں۔
اعلامیے میں کہا گیا کہ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی کا منصوبہ ہوگا۔ قدرتی آفات سے نمٹنے کے لیے فراہم کیے گئے فنڈز سے آبپاشی کا نظام بھی بہتر بنایا جائے گا۔
اس منصوبے سے تھر پارکر کے متصل علاقوں کے 7 لاکھ 50 ہزار افراد مستفید ہوں گے۔اس منصوبے کے تحت سندھ ایمرجنسی سروس بھی قائم کی جائے گی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News