
عالمی بینک کا کہنا ہے کہ پاکستانی معیشت بہتری کی جانب گامزن ہے۔
تفصیلات کے مطابق عالمی بینک نے رواں مالی سال پاکستانی معیشت کے حوالے سے بڑی پیشگوئی کردی۔
عالمی بینک کا کہنا ہے کہ رواں مالی سال پاکستان کی شرح نمو 0.5 فیصد رہنے کا امکان ہے جبکہ گذشتہ مالی سال شرح نمو منفی 1.5 ریکارڈ کی گئی تھی۔
عالمی بینک کا کہنا ہے کہ پاکستانی معیشت بہتری کی جانب گامزن ہے۔مالی سال 2021-22 میں شرح نمو 2 فیصد تک ہونے کا امکان ہے۔
عالمی بینک کا کہنا ہے کہ دوسری جانب معاشی استحکام اور خدمات کے شعبے میں بہتری کے آثار کم ہیں۔
عالمی بینک نے خبر دار کیا ہے کہ غریب اور کم آمدنی والے افراد جو ملکی آبادی کا نصف حصہ ہیں ان کے طرز زندگی کو بہتر کرنے کے لیے مزید اقدامات کی ضرورت ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News