
گورنر اسٹیٹ بینک ڈارکٹر رضا باقر کا کہنا ہے کہ پاکستان کو اپنا ٹیکس جی ڈی پی تناسب بہتر بنانا ہوگا۔
رائٹرز نیکسٹ سیمنار سے خطاب کرتے ہوئے گورنر اسٹیٹ بینک ڈارکٹر رضا باقر کاکہنا تھا کہ آئی ایم ایف سے اقتصادی ریفارم پر بات چیت جاری ہے۔ ہم جلد مارکیٹ اور دنیا کو اپنا پروگرام جاری رکھنے کی اچھی خبر دیں گے۔
ڈاکٹر رضا باقر نے کہا کہ کورونا وباء کی دوسری لہر کے باوجود معاشی استحکام ہے۔ کورونا کی دوسری لہر میں ویکسین کے بغیر ہیں، ویکسین آجانے سے حالات مزید بہتر ہوں گے۔
انہوں نے کہا کہ اسٹیٹ بینک ویکسین آنے تک معاشی استحکام کی جانب پیش رفت بنائے رکھے گا۔
گورنر اسٹیٹ بینک نے کہا کہ کورونا وباء کے باوجود معاشی اعدادوشمار بہتر ہوئے ہیں۔پاکستانی معاشی نمو رواں مالی سال 1.5 سے 2.5 فیصد رہنے کی امید ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News