
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ کرلیا۔
وزیراعظم آفس کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی تجویز مسترد کردی ہے۔
وزیراعظم آفس کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اوگرا کی جانب سے پیٹرول کی قیمت میں14.07روپے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 13.61 روپے اضافے کی سمری بھیجی گئی تھی۔
مٹی کے تیل کی قیمت میں 10.79روپے اور لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 7.43 روپے اضافہ تجویز کیا گیا تھا۔
وزیراعظم نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی تجویز مسترد کرتے ہوئے کہا کہ حکومت عوام کو ریلیف کی فراہمی کے لیے ہر حد تک جائے گی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News