
کراچی
کراچی میں ڈیری فارمرز کی جانب سے دودھ کی قیمت 140 روپے کرنے کا اعلان کردیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق کراچی کے ڈیری فارمرز کا دودھ کی قیمت میں ازخود 20 روپے کا اضافہ کردیا ہے جس کس کے بعد دودھ کی قیمت 140 روپے ہوگئی ہے۔
گزشتہ ماہ وفاقی حکومت کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں دو بار اضافہ کیا گیا جبکہ جنوری میں ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کی قیمت میں ایک بار پھر مزید 1روپے چھ پیسے کا اضافہ کیا گیا۔
تاہم گزشتہ ماہ ایل پی جی کے گھریلو سلنڈر کی قیمت میں 122 روپے 45 پیسے اضافہ کیا گیا۔
کے ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق جنوری میں چینی 14.76 فیصد مہنگی ہوئی اور ماہانہ بیناد پرگندم8.17 فیصد،گھی 6.06 ،دودھ 2.46 فیصد مہنگے ہوئے۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ماہانہ بیناد پر چینی ،سرسوں کا تیل،گندم ،گھی،کوکنگ آئل،دودھ ،دال مونگ اور پھلوں کی قیمت میں بھی اضافہ ہوا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News