مشیر برائے تجارت و سرمایہ کاری عبدالرزاق داؤد نے کہا ہے کہ پاکستان ورلڈ ٹریڈ آرگنائزیشن کی کمیٹی برائے تجارت و ترقی( سی ٹی ڈی) کی سربراہی کے لیے منتخب ہو گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق اپنے ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ پاکستان کی قیادت میں (سی ٹی ڈی) ترقی پذیر ممالک میں تجارت اور سرمایہ کاری کے مواقع بڑھانے کے لیے کام کرے گی ۔
انہوں نے اس حوالے سے بتایا ہے کہ یہ انتخاب سال 2021 کے لیے ہے، یہ کمیٹی 1965 میں ترقی پذیر ممالک کی معاشی ترقی کے لیے بنائی گئی تھی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
