
ادارہ شماریات نے بتایا ہے کہ ملک بھر میں مہنگائی کی مجموعی شرح 13.48 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق ادارہ شماریات نے ہفتہ وار مہنگائی کی رپورٹ جاری کردی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ مہنگائی کی مجموعی شرح 13.48 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ایک ہفتے میں مہنگائی میں 0.57 فیصد کمی آئی ہے لیکن 26 اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے۔
ایک ہفتے میں 7 اشیاء ضروریات کی قیمتوں میں کمی اور 18 اشیاء کی قیمتوں میں استحکام رہا ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ایل پی جی گھریلو سلنڈر کی قیمت میں 31 روپے 29 پیسے کمی ہوئی ہے اور زندہ مرغی کی فی کلو قیمت میں سات روپے 81 پیسے کمی آئی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News