
وزارت خزانہ کی جانب سے ملکی معیشت پر ماہانہ اپ ڈیٹ آؤٹ لک رپورٹ جاری کرتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ ملک بھر میں معاشی بحالی اور سرگرمیوں میں تیزی کا سلسلہ جاری ہے۔
وزارت خزانہ سے جاری کردہ دستاویز کے مطابق ملک کی صنعتی اور زرعی پیداوار میں بہتری، ٹیکس ریونیو، ترسیلات زر میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
دستاویزات کے مطابق ملکی برآمدات 6.5 فیصد اضافے سے 21 ارب ڈالر کی سطح پر جبکہ درآمدات 13.5 فیصد اضافے سے 42.3 ارب ڈالر کی سطح تک پہنچ گئی ہیں۔
کرنٹ اکاؤنٹ بیلنس ایک بار پھر80کروڑ ڈالر سرپلس ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ بیلنس جی ڈی پی کا 0.3 فیصد ریکارڈ ہے۔
ریکارڈ کے مطابق مجموعی زرمبادلہ ذخائر مئی کے اختتام تک 23 ارب 1 کروڑ ڈالر تک پہنچ گئے ہیں جبکہ اسٹیٹ بینک 15.84 ارب ڈالر، کمرشل بینکوں کے ذخائر 7.17 ارب ڈالر رہے ہیں۔
ڈالر کی شرح تبادلہ 153.46 روپے فی ڈالر کی سطح پر پہنچ گئی ہے جبکہ مالیاتی خسارہ کم ہو کر 1652 ارب روپے کی سطح تک پہنچ گیا ہے۔
دستاویزات میں بتایا گیا ہے کہ مہنگائی کی سالانہ شرح میں اضافہ ہوا ہے جس کے باعث اپریل کے دوران مہنگائی کی شرح 11.1 فیصد رہی جبکہ سالانہ شرح 8.6 فیصد رہی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News