Advertisement
Advertisement
Advertisement

جایئداد کی خریدو فروخت پر عائد ٹیکس کے تعین میں بیس فیصد تک اضافہ

Now Reading:

جایئداد کی خریدو فروخت پر عائد ٹیکس کے تعین میں بیس فیصد تک اضافہ

اسلا آباد: وفاقی حکومت نے ملک کے بڑے شہروں میں رہائشی و کمرشل جایئداد کی ویلیو ایشن میں مزید دس سے بیس فیصد تک اضافہ کردیا ہے۔

وفاقی حکومت نے اسلام آباد، لاہور، کراچی، پشاور، کوئٹہ، ملتان اور فیصل آباد سمیت ملک کے چالیس شہروں میں جایئداد کی خریدو فروخت پر عائد ٹیکس کا تعین کرنے کیلئے رہائشی و کمرشل جایئداد کی ویلیو ایشن میں مزید دس سے بیس فیصد تک اضافہ کردیا ہے۔

تاہم ویلیو ایشن کو فیئر مارکیٹ ویلیو کے حساب سے دس فیصد اضافہ کیا گیا ہے اورویلیو ایشن کو فیئر مارکیٹ ویلیو کے پچاسی فیصد سے بڑھا کر پچانوے فیصد کے برابر کردیا ہے۔

ایف بی آر نے رہائشی و کمرشل جایئدادوں کی ویلیو ایشن بڑھا کر فیئر مارکیٹ ویلیو کے پچانوے فیصد کے برابر کردی ہے ایف بی آر نے جایئدادوں کی ویلیو ایشن کے تعین کیلئے نہ صرف شہروں کی تعداد بیس سے بڑھا کر چالیس کردی ہے بلکہ شہروں میں علاقوں کی کٹیگریز بھی بڑھا دی ہیں۔

ایف بی آر حکام کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف اور عالمی بینک کے پروگرام میں ریئل اسٹیٹ سیکٹر سے ٹیکس وصولی کو بڑھانے کیلئے مارکیٹ ویلیو میں اضافے کی شرائط شامل ہیں۔

Advertisement

ایف بی آر حکام کے مطابق گذشتہ سال عالمی بینک نے پراپرٹی ویلیو ایشن بڑھانے کا کہا تھا اور پراپرٹی ویلیو ایشن بڑھا کر فیئر مارکیٹ ویلیو کے پچاسی فیصد کے برابر کی گئی تھی جسے اب بڑھا کر فیئر مارکیٹ ویلیو کے پچانوے فیصد کے برابر کیا گیا ہے۔

ایف بی آر حکام کا کہنا ہے کہ اس اقدام کا مقصد رہائشی و کمرشل جایئداد کی خریدو فروخت پر انڈر رپورٹنگ کی وجہ سے ہونے والے ریونیو کے نقصان کو کم سے کم کرنا ہے، پراپرٹی کی ویلیو کو بتدریج بڑھا کر فیئر مارکیٹ ویلیو کے برابر لے جایا جائے گا۔

ایف بی آر حکام کا کہنا ہے کہ جایئداد کی خرید و فروخت پر ٹیکس کے تعین کیلئے انکم ٹیکس آرڈیننس 2001 کی سیکشن 68 کے تحت پہلی مرتبہ 2016 میں ویلیو ایشن مقرر کی گئی تھی اور اس وقت اب تک پراپرٹی کی ویلیو ایشن کا تعین چار مرتبہ کیا گیا ہے۔

ایف بی آر حکام کا کہنا ہے کہ اس بار جو ویلیو ایشن کی گئی ہے اس میں شہروں کی تعداد بھی بڑھا دی گئی ہے پہلے بیس شہروں کیلئے پراپرٹی کی ویلیو ایشن جاری کی جارہی تھیں مگر اس یکم دسمبر 2021 کو ویلیو ایشن مقرر کی گئی ہیں ان میں شہروں کی تعداد بڑھا کر چالیس کردی گئی ہے۔

ایف بی آر حکام کے مطابق اسی طرح شہروں میں علاقوں کی کیٹیگریز بھی بڑھادی گئی ہیں اور اس اقدام سے ریئل اسٹیٹ سیکٹر سے حاصل ہونے والی ریونیو میں اربوں روپے کا اضافہ ہوگا۔

واضح رہے کہ ایف بی آر نے جن چالیس شہروں کی رہائشی و کمرشل جایئداد کی ویلیو ایشن میں مزید اضافہ کیا ہے ان میں لاہور، کراچی، جھنگ، قصور، اٹک، بہاولنگر، بہاولپور، چکوال، ڈیرہ اسماعیل خان، ڈیرہ غازی خان اور فیصل آباد، گھوٹکی، گوجرانوالہ، گجرات اور گوادر شامل ہیں۔

Advertisement

علاوہ ازیں حافظ آباد، حیدر آباد، جہلم،خوشاب، لاڑکانہ، لسبیلہ، منڈی بہاوالدین، مانسہرہ، مردان، میرپور خاص، ملتان، ننکانہ، نارووال، پشاور، کوئٹہ، رحیم یارخان، راولپنڈی، ساہیوال، سرگودھا، شیخوپرہ، سیالکوٹ، سکھر اور ٹوبہ ٹیک سنگھ کیلئے بھی رہائشی و کمرشل جایئدادوں کی خرید و فروخت پر ٹیکس کے تعین کیلئے ویلیو ایشن میں اضافہ کیا گیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سیلاب کے معاشی اثرات کو آئی ایم ایف جائزے میں شامل کیا جائے، وزیراعظم کا مطالبہ
آج سونے کی قیمت کیا رہی؟ جانیے
معیشت کے لئے بڑی خوشخبری؛ پاور سیکٹر کے گردشی قرضے کم کرنے کے لئے 1275 ارب کا معاہدہ
مہنگا سونا، مزید مہنگا، قیمت میں ہوش اڑادینے والا اضافہ
پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان تجارتی تعلقات میں نئی پیش رفت کی توقع
پاکستان کی مینوفیکچرنگ میں شاندار اضافہ، 37 ماہ کی بلند ترین سطح پر ترقی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر