Advertisement
Advertisement
Advertisement

منی بجٹ: پیٹرلیم لیوی، اشیائے خورونوش، کاسمیٹکس اور گاڑیوں کی قیمت میں اضافے کا امکان

Now Reading:

منی بجٹ: پیٹرلیم لیوی، اشیائے خورونوش، کاسمیٹکس اور گاڑیوں کی قیمت میں اضافے کا امکان

اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج طلب کرلیا گیا ہے جس میں منی بجٹ پیش کیے جانے کا امکان ہے۔

وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہوگا جس میں وفاقی کابینہ 15 نکاتی ایجنڈا پر غور کرے گی جبکہ کابینہ اجلاس میں ملک کی سیاسی و معاشی صورت حال کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔

.کابینہ اجلاس میں مشیر خزانہ کی جانب سے کابینہ کو منی بجٹ پر اعتماد میں لئے جانے کا امکان ہے

یہ بھی پڑھیں: کابینہ اجلاس، پرانے کرنسی نوٹوں کی تبدیلی کی تاریخ میں توسیع کا امکان

ذرائع کے مطابق اجلاس میں ترمیمی فنانس بل پیش کیا جائے گا جس میں 50 ارب روپے کا ٹیکس استشنیٰ ختم کیا جائے گا جبکہ ٹیکس وصولیوں کے اہداف کو 271 ارب روپے اضافے کے بعد 6 ہزار 100 ارب روپے لے جایا جائے گا۔

Advertisement

ذرائع کے مطابق ترقیاتی بجٹ میں 200 ارب روپے کی کمی کی جائے گی جبکہ موبائل فون سمیت پیک فوڈ اور اسٹیشنری پر بھی ٹیکس کی چھوٹ ختم کیے جانے کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق ترمیمی بل کی تجاویز میں بجلی کے بلوں کو آہستہ آہستہ بڑھانے کی تجویز ہے جبکہ 800 سی سی سے بڑی گاڑیوں پر ٹیکس کی شرح بڑھانے سمیت لکژری گاڑیوں کی در آمد پر پابندی عائد کرنے کی تجویز ہے۔

یہ بھی پڑھیں: وزیرِ اعظم کی زیر صدارت ہونے والے وفاقی کابینہ اجلاس میں اہم فیصلے

ذرائع کے مطابق ترمیمی فنانس بل میں کاسمیٹکس کے سامان پر ڈیوٹی بڑھانے اور ڈبو میں پیک کھانے پینے کی اشیا در آمد کرنے پر پابندی عائد کرنے کی تجویز ہے جبکہ غیر ملکی ڈراموں کی درآمد پر ایڈوانس ٹیکس عائد کیا جانے کا امکان ہے۔

علاوہ ازیں ترمیمی فنانس بل میں پیٹرولیم ڈویلپمنٹ لیوی میں ہرماہ 4 روپے اضافے کا امکان ہے جبکہ لیوی ماہانہ 4 روپے اضافے سے 30 روپے تک لے جانے کا حدف رکھا گیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاکستان کی مینوفیکچرنگ میں شاندار اضافہ، 37 ماہ کی بلند ترین سطح پر ترقی
ایف بی آر کا بڑا اقدام؛ ٹیکس چوری کرنے والے جیولرز کا ڈیٹا جمع، نوٹسز جاری
سونا کتنا مہنگا؟ قمیت میں مزید اضافہ ریکارڈ
آج سونے کے بھاؤ کیا رہے؟ جانئے
ملکی معیشت کیلیے اچھی خبر، زرمبادلہ کے ذخائر میں نمایاں اضافہ
ریکوڈک معاہدوں میں بڑی پیش رفت، ای سی سی نے حتمی منظوری دے دی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر