Advertisement
Advertisement
Advertisement

فاٹا و پاٹا کے صنعت کاروں کے لیے انڈسٹریز ڈیپارٹمنٹ کے سرٹیفکیٹ کی شرط ختم

Now Reading:

فاٹا و پاٹا کے صنعت کاروں کے لیے انڈسٹریز ڈیپارٹمنٹ کے سرٹیفکیٹ کی شرط ختم

پشاور: ایف بی آر نے فاٹا و پاٹا کے صنعت کاروں کے لیے انڈسٹریز ڈیپارٹمنٹ کے سرٹیفکیٹ کی شرط کو ختم کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخواہ ڈیپارٹمنٹ آف انڈسٹریز کی جانب سے صنعتکاروں کوآئی سی ڈی سی جاری نہ کئے جانے کے باعث فاٹا و پاٹا کے ڈومیسائل رکھنے و الے صنعتکاروں و مینوفیکچررز کیلئے زیرو ریٹنگ خام مال کیلئے مینوفیکچرنگ یونٹ میں نصب کردہ صلاحیت کے تعین کے سرٹفیکیٹس(آئی سی ڈی سی) کی شرط فوری طور پر ہٹا دی ہے۔

یہ فیصلہ فاٹا و پاٹا ٹا کے ڈومیسائل رکھنے و الے صنعتکاروں و مینوفیکچررزکی سہولت کیلئے کیا ہے تاہم باقی تمام شرائط بدستورنافذ العمل رہیں گی۔

فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر) نے باضابطہ طور پر سرکلر جاری کردیا ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ فیڈرل بورڈ آف ریونیو کو فاٹا و پاٹا کے ڈومیسائل رکھنے و الے صنعتکاروں و مینوفیکچرنگ یونٹس کی جانب سے متعدد درخواستیں موصول ہوئی ہیں۔

اب فاٹا و پاٹا کے ڈومیسائل رکھنے و الے صنعتکاروں و مینوفیکچررز کو زیرو ریٹنگ خام مال کیلئے مینوفیکچرنگ یونٹ میں نصب کردہ صلاحیت کا تعین متعلقہ کمشنر ان لینڈ ریونیو کیا کرے گا مگر ایف بی آر کے سرکلر نمبر تین کا باقی تمام حصہ نافذ رہے گا۔

دستاویز کے مطابق درآمد کنندہ تمام متعلقہ دستاویزات کے ساتھ متعلقہ کمشنر ان لینڈ ریونیو کو درخواست دے گا اور متعلقہ کمشنر ان لینڈ ریونیو مینوفیکچرنگ یونٹ کا فیزیکلی معائنہ کرنے کے بعد تصدیق کا عمل مروجہ طریقہ کے مطابق مکمل کرکے چھ دن کے اندر اندر تنسیخی لیٹر جاری کرے گا

دستاویز کے مطابق اگر درآمد کنندہ کی جانب سے ڈیٹینشن آرڈر وصول ہونے کے بعد پانچ دن کے اندر اندر درخواست نہیں دی جاتی تو اس صورت میں متعلقہ کمشنر ان لینڈ ریونیو کو سات دن کے اندر اندر زبانی آرڈر جاری کرسکے گا جس کے ذریعے ڈیفالٹر مینوفیکچرر کو ٹیکس میں رعایات کے حامل متعدد سرکلرز کی فہرست سے نکال دیا جائے گا۔

دستاویز کے مطابق متعلقہ کمشنر ان لینڈ ریونیو فاٹا اور پاٹا کے مینوفیکچرنگ یونٹس کے اسٹاکس کی ماہانہ بنیادوں پر چیکنگ کرکے ہر ماہ کی دس تاریخ تک ایف بی آر کو رپورٹ بھجوایا کرے گا۔

Advertisement

دستاویز میں مزید بتایا گیا ہے کہ فاٹا و پاٹا کے ڈومیسائل رکھنے و الے صنعت کاروں و مینوفیکچررز کو زیرو ریٹنگ خام مال کیلئے مینوفیکچرنگ یونٹس زیرو ریہٹنگ پر مکنگوائے جانے والے خام مال کے استعمال کے بعد دس دن کے اندر اندر گڈز ڈکلیئریشن (جی ڈی ) کے حساب سے خام مال کی کھپت کے سرٹیفکیٹ کے حصول کیلئے درخواستیں دے سکیں گے۔

ان درخواستوں کے ہمراہ مینوفیکچررز کو سرکلر نمبر پانچ کے تحت تمام متعلقہ دستاویزات بھی فراہم کرنا ہوں گے اور متعلقہ کمشنر ان لینڈ ریونیو مینوفیکچرنگ یونٹس کی جانب سے موصول ہونے والی درخواست کا جائزہ لے کر تیس دن کے اندر اندر خام مال کے استعمال و کھپت کا سرٹیفکیٹ جاری کرے گا۔

موصول پہونے والے دستاویز کے مطابق اگر متعلقہ کمشنر ان لینڈریونیو مینوفیکچرنگ یونٹس کو ایگزمشن سرٹیفکیٹ جاری نہیں کرتا اور مینوفیچرنگ یونٹ کی درخواست مسترد کردیتا ہے تو اس صورت میں متاثرہ مینوفیکچررز و صنعت کار سات دن کے اندر اندر چیف کمشنر ان لینڈ ریونیو پشاور کے پاس اپیل دائر کرسکے گا اور چیف کمشنر ان لینڈ ریونیو پشاور درخواست موصول ہونے کے بعد سات دن کے اندر اندر داد رسی کرے گا

Advertisement

دستاویز میں مزید بتایا گیا ہے کہ متعلقہ کمشنر اس حوالے سے کلکٹر کسٹمز پشاور کے ساتھ قریبی رابطے میں رہے گا اور کلکٹریٹ کی جانب سے خام مال کو تحویل میں لینے کیلئے جاری کردہ آرڈر کی تفصیلات وصول کرے گا اور ریاستی رٹ کو یقینی بنانے کیلئے منظم طریقے سے کوآرڈینیشن و رابطے کو یقینی بنایا جائے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاکستان نے 50 کروڑ ڈالر یوروبانڈ کی بروقت ادائیگی کا انتظام کرلیا
آج کے سونے کے نرخ؛ فی تولہ قیمت کیا رہی؟ جانیے
چین میں پاکستانی گوشت کی مانگ میں اضافہ، 7.5 ملین ڈالر کا آرڈر مل گیا
سونے کی قیمت میں کمی: پاکستان اور عالمی مارکیٹ میں بڑی گراوٹ ریکارڈ
سونے کی اونچی اڑان، قیمت تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر
آج سونے کی قیمت کیا رہی؟ جانیے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر