
حکومت نے یوٹیلیٹی اسٹورز پر ایک ہزار ٹن رعایتی قیمت آٹے کی سپلائی کردی۔
تفصیلات کے مطابق حکومت نے راولپنڈی ریجن کے یوٹیلیٹی اسٹورز پر ایک ہزار ٹن رعایتی قیمت آٹے کی سپلائی کر دی ہے۔
راولپنڈی ریجن میں گوجرخان سے کہوٹہ راولپنڈی تک 70سے زائد یوٹیلیٹی اسٹورموجود ہیں۔
یوٹیلیٹی اسٹورز کے ریجنل منیجر راجہ ذوالقرنین کا کہنا ہے کہ رعایتی قیمت آٹے کی 20کلو کی بوری 950روپے میں دی جارہی ہے۔رعایتی قیمت آٹے کی 100بوریاں ہر اسٹور پر مہیا کر رہے ہیں۔
راجہ ذوالقرنین کا کہنا ہے کہ حکومت فی بوری 400 روپے سے زائد کی رعایت دے رہی ہے۔
دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ رعایتی قیمت آٹے کی سپلائی 2ماہ سے بری طرح متاثر تھی۔ شہری مہنگے داموں 20کلو کی بوری خریدنے پر مجبورتھے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ سپلائی سے قبل 20 کلو کی تیسری کوالٹی کے آٹے کی بوری 1600 روپے میں فروخت کی جارہی تھی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News