
حکومت کی جانب سے پیش کیے گئے منی بجٹ کے بعد متعدد دواؤں کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ہوگیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق دواؤں کی تیاری میں استعمال ہونے والے خام مال پر 17.5 فیصد ٹیکس کے بعد متعدد دوائیں 10 تا 20 فیصد مہنگی ہوگئیں۔
بلڈ پریشر، کالیسٹرول، معدے کی تیزابیت والی دواؤں سمیت جسم کے درر کو فوری دور کرنے والے انجیکشنز بھی مہنگے ہوگئے۔
31 روپے میں فروخت ہونے والا درد کش انجیکشن وورن 36 روپے کا ہوگیا۔ معدے یا السر کی دوا وینزا کی قیمت میں بھی 5 روپے کا اضافہ ہوگیا۔
کالیسٹرول کے لیے استعمال ہونے والی دوا روسوویکس کی قیمت میں بھی 10 روپے اضافہ ہوگیا۔ اینٹی بائیوٹک میکروبک کی قیمت میں بھی 8 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔
بلڈ پریشر کی دوا لوسنٹا کی قیمت میں 10 روپے جبکہ شوگر کے مریضوں کی دوا میگزا من کی قیمت میں 5 روپے اضافہ ہوا ہے۔
درد اور بخار میں آرام کے لیے عام استعمال ہونے والی گولی پیناڈول کا 15 روپے والا پتہ اب 25 روپے کا ہوگیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News