
حکومت آج آئندہ 15 روز کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق اعلان کررہی ہے جس بعد امکان ہے کہ ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں ملک کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ جائیں گی۔
بول نیوز کے مطابق آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی نے عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں کے تناظر میں حکومت کو پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری بھجوائی ہے۔
سمری میں پیٹرول 5 روپے 85 پیسے فی لیٹر، مٹی کا تیل 10روپے، لائٹ ڈیزل 9 روپے 17پیسے اور ہائی اسپیڈ ڈیزل 10 روپے 72 پیسے فی لیٹر مہنگا کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔
دوسری جانب حکومت کو آئی ایم ایف سے کئے گئے معاہدے کے تحت ہر ماہ پیٹرولیم مصنوعات پر عائد لیوی میں 4 روپے فی لیٹر کا بھی اضافہ کرنا ہے۔
سمری کی منظوری کی صورت میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں ملکی تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ جائیں گی۔
واضح رہے کہ عالمی مارکیٹ میں اس وقت خام تیل کی قیمت 2014 کی سطح پر موجود ہے۔
حکومت کا موقف ہے کہ عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت اور ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں کمی کے باعث پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ مجبوری ہے۔
اس کے علاوہ حکومت کا یہ بھی کہنا ہے کہ قیمتوں میں اضافے کے باوجود پاکستان میں خطے کے دیگر ممالک کے مقابلے میں پیٹرولیم مصنوعات سستی ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News