Advertisement
Advertisement
Advertisement

اسلام آباد: پراپرٹی کی قیمت میں 100 فیصد اضافے کا امکان

Now Reading:

اسلام آباد: پراپرٹی کی قیمت میں 100 فیصد اضافے کا امکان

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں  پراپرٹی کی قیمت میں 100 فیصد اضافے کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر ) نے وفاقی دارالحکومت میں پراپرٹی کی نئی ویلیوشن کو حتمی شکل دے دی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ نئی ویلیوشن کے مطابق پراپرٹی کی ویلیویشن میں 100 فیصد کا اضافہ سامنے آیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ایف بی آر کی یکم دسمبر کو کی گئی پراپرٹی ویلیوشن کو اسٹیک ہولڈرز نے چیلنج کیا تھا جسے بعد ازاں  ایف بی آر کی جانب سے واپس لے لیا گیا۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ نئی ویلیوشن کا اعلان یکم فروری کو کیا جائے گا۔

Advertisement

نئی ویلیوشن کے مطابق ای سیون میں رہائشی علاقے میں زمین کی قیمت  ایک لاکھ 50 ہزار  روپے مربع گز مقرر کی گئی ہے جو کہ 2019  میں میں 94 ہزار 500 روپے فی مربع گز قیمت مقرر کی  گئی تھی۔

ای الیون سیکٹر رہائشی علاقے میں  زمین کی فی مربع گز قیمت 70 ہزار  روپے مقرر کی گئی ہے جو کہ 2019  میں  41 ہزار 800  روپے فی مربع گز تھی۔

 ایف سیون علاقے میں ایک لاکھ 40 ہزار روپے فی مربع گز قیمت مقرر کی گئی ہے جو کہ 2019 میں  91 ہزار 700 روپے فی مربع گز قیمت مقرر کی  گئی تھی۔

ایف سکس میں نئی ویلیوشن کے مطابق فی مربع گز رہائشی علاقے میں قیمت ایک لاکھ 40 ہزار روپے مقرر کی گئی ہے جو کہ 2019  میں 93 ہزار 500 رویے مقرر  کی گئی تھی۔

ایف ٹین رہائشی علاقے میں فی مربع گز قیمت 78 ہزار ایک سو روپے سے بڑھا کر ایک  لاکھ 15 ہزار  روپے مقرر کی گئی ہے۔

ایف الیون رہائشی علاقے میں فی مربع گز قیمت 74 ہزار 800  روپے سے بڑھا کر ایک  لاکھ 10 ہزار مقررکی گئی ہے۔

Advertisement

بلیو ایریااسلام آباد میں کمرشل دکانوں، فلیٹس، بیسمنٹس کی قیمتیں فی مربع گز کے حساب مقرر تھیں جبکہ نئی ویلیوشن کے مطابق قیمتیں فی مربع فٹ کے حساب سے مقرر کی گئی ہیں۔

2019 میں بلیو ایریا میں دکان کی فی مربع گز قیمت 2 لاکھ 31 ہزار 660 روپے مقرر تھی جبکہ نئی ویلیوشن میں بلیو ایریا اسلام آباد میں دکان کی فی مربع فٹ قیمت 48 ہزار 611 روپے مقرر کی گئی ہے۔

بلیو ایریا میں فلیٹ یا دفتر کی فی مربع فٹ قیمت 18 ہزار 889 روپے مقرر کی گئی ہے جو کہ 2019 میں  92 ہزار 664  روپے فی مربع گز مقرر  کی گئی تھی۔

نئی ویلیوشن کے مطابق انڈسٹریل پلاٹ کی فی کنال قیمت میں  بھی اضافہ کردیا گیا ہے۔

نئے ویلیوشن کے مطابق آئی نائن انڈسٹریل ایریا میں فی کنال قیمت ایک کروڑ روپے مقرر کی گئی ہے جو کہ 2019 میں 50 لاکھ  روپے مقرر  کی گئی تھی۔

چک شہزاد میں نئی ویلیوشن کے مطابق ایک کنال کے فارم ہاؤس کی قیمت میں بھی اضافہ کیا گیا ہے۔

Advertisement

 نئی ویلیوشن کے مطابق چک شہزاد میں ایک کنال کے فارم کی قیمت 80 لاکھ  روپے مقرر کی گئی ہے جو کہ 2019 میں 50 لاکھ روپے مقرر کی گئی تھی۔

دوسری جانب رئیل اسٹیٹ کنسلٹنٹ احسن ملک کا کہنا ہے کہ  پراپرٹی ویلیوشن ایف بی آر کا کام نہیں  ہےیہ ڈپٹی کمشنر کا کام ہے، اس کا اختیار انہیں دیا جانا چاہیے ۔

احسن ملک نے مزید کہا کہ  پراپرٹی کی قیمتوں میں 25 فیصد تک اضافہ ہونا چاہیے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سیلاب کے معاشی اثرات کو آئی ایم ایف جائزے میں شامل کیا جائے، وزیراعظم کا مطالبہ
آج سونے کی قیمت کیا رہی؟ جانیے
معیشت کے لئے بڑی خوشخبری؛ پاور سیکٹر کے گردشی قرضے کم کرنے کے لئے 1275 ارب کا معاہدہ
مہنگا سونا، مزید مہنگا، قیمت میں ہوش اڑادینے والا اضافہ
پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان تجارتی تعلقات میں نئی پیش رفت کی توقع
پاکستان کی مینوفیکچرنگ میں شاندار اضافہ، 37 ماہ کی بلند ترین سطح پر ترقی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر