Advertisement
Advertisement
Advertisement

پورٹ قاسم کے منافع میں 29 فیصد اضافہ ریکارڈ

Now Reading:

پورٹ قاسم کے منافع میں 29 فیصد اضافہ ریکارڈ

پاکستان پورٹ قاسم کے منافع میں سال 2021 میں 29 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

وفاقی وزیر برائے بحری امور علی زیدی نے پورٹ قاسم کی ایک سالہ کارکردگی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کی ہے۔

Advertisement

علی زیدی کے مطابق پورٹ قاسم کا منافع سال 20-21 میں 29 فیصد زیادہ رہا جو کہ 19.76ارب روپے بنتا ہے۔

پورٹ قاسم کے سالانہ اخراجات میں 2.18 فیصد کمی بھی لائی گئی ہے جبکہ پورٹ قاسم نے حکومت پاکستان کو 8 ارب روپے ٹیکس بھی ادا کیا ہے۔

وفاقی وزیر برائے بحری امور علی زیدی نے ٹوئٹر پر ٹوئٹ شئیر کرتے ہوئے کہا کہ پورٹ قاسم کی شاندار کارکردگی پر بہت خوشی ہوں۔

علی زیدی کا کہنا تھا کہ پورٹ قاسم ایک ریاستی ادارے کو پیشہ ورانہ مہارت سے چلانے کی اعلی مثال ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کی سربراہی میں ملکی ادارے مزید بہتری کی جانب گامزن ہے۔

Advertisement

 یہ بھی پڑھیں؛ پاکستان کی برآمدات میں 25 فیصد اضافہ ریکارڈ

دوسری جانب وزیر اعظم کے مشیر برائے تجارت عبدالرزاق داؤد نے بتایا کہ پاکستان کی برآمدات میں 25 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

 رواں مالی سال کی پہلی ششماہی میں 15 ارب 12 کروڑ 50 لاکھ ڈالر کی برآمدات ہوئیں جبکہ گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے میں 12 ارب 11 کروڑ ڈالر کی کل برآمدات تھیں۔

ماہ دسمبر میں 2 ارب 76 کروڑ 10 لاکھ ڈالر کی کل برآمدات رہیں جبکہ گزشتہ سال دسمبر میں کل برآمدات 2 ارب 36 کروڑ 60 لاکھ ڈالر کی تھیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
اسلامی نظریاتی کونسل کا ودہولڈنگ ٹیکس سے متعلق مؤقف میں یوٹرن، حتمی فیصلہ مؤخر
ای سی سی کا استعمال شدہ گاڑیوں کی کمرشل درآمد کی اجازت دینے کا فیصلہ
سیلاب کے معاشی اثرات کو آئی ایم ایف جائزے میں شامل کیا جائے، وزیراعظم کا مطالبہ
آج سونے کی قیمت کیا رہی؟ جانیے
معیشت کے لئے بڑی خوشخبری؛ پاور سیکٹر کے گردشی قرضے کم کرنے کے لئے 1275 ارب کا معاہدہ
مہنگا سونا، مزید مہنگا، قیمت میں ہوش اڑادینے والا اضافہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر