Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

سوئی سدرن کی بیشتر انڈسٹریز کیلئے گیس ٹیرف 2019 سے برقرار رکھا ہے، حماد اظہر

Now Reading:

سوئی سدرن کی بیشتر انڈسٹریز کیلئے گیس ٹیرف 2019 سے برقرار رکھا ہے، حماد اظہر

وفاقی وزیر توانائی حماداظہر کا کہنا ہے کہ  سوئی سدرن  گیس کمپنی ( ایس ایس جی سی) نے  بیشتر انڈسٹری  کے لیے گیس ٹیرف 2019 سے برقرار رکھا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر جاری اپنے بیان میں حماد اظہر نے کہا کہ  ملکی گیس فیلڈز میں 9 فیصد کمی کے باوجود سوئی سدرن کی طرف سے انڈسٹری کو پچھلے سال کی نسبت صرف 3.54 فیصد کمی  آئی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ  اس کے علاوہ دنیا بھر میں گیس کے ٹیرف میں اضافے کے باوجود سوئی سدرن کی بیشتر انڈسٹری کو اس اضافے سے 2019سے ابھی تک محفوظ رکھا ہوا ہے۔

واضح رہے کہ دوسری جانب بجلی کی قیمت میں مسلسل اضافے نے عوام کا جینا دوبھر کردیا ہے۔

آج نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کی جانب سے بجلی کے نرخوں میں 3 روپے 12 پیسے فی یونٹ اضافے پر فیصلہ محفوظ کرلیا گیا ہے۔

چیئرمین نیپرا توصیف ایچ فاروقی کی زیرصدارت ایک عوامی سماعت کے بعد جاری بیان کہا گیا کہ فیصلہ سماعت کے دوران نیشنل پاور کنٹرول سینٹر (این پی سی سی) کے بیانات کے حوالے سے جائزہ لینے کے بعد جاری کیا جائے گا۔

اضافے کی صورت میں صارفین پر30 ارب سے زائد  کا اضافی بوجھ پڑے گا۔ بجلی کی قیمتوں  میں اضافے کی درخواست دسمبرکے ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں دی گئی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
16 مئی سے پیٹرول کتنے کا ملے گا؟ عوام کیلئے بڑی خوشخبری
بجٹ میں گاڑیوں پر کتنا ٹیکس لگے گا؟ بڑی خبر آگئی
آئندہ مالی سال کا وفاقی بجٹ جون کے پہلے ہفتے میں پیش کیے جانے کا امکان
آٹے کی قیمتوں میں مسلسل کمی کا سلسلہ جاری
مرغی کے گوشت کی قیمت میں حیران کُن کمی
گھر میں لگے سولر پینلز کی کارکردگی بڑھانے کا آسان طریقہ سامنے آگیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر