
ایس ایس جی سی نے ڈھائی ماہ بعد کھلنے والے سی این جی اسٹیشنز کو ایک بار پھر بند کرنے کا اعلان کردیا ہے۔
آل پاکستان پیٹرولیم رٹیلرز ایسوسی ایشن کے مرکزی رہنما شعیب خانجی کا کہنا ہے کہ ایس ایس جی سی کی جانب سے ایک بار پھر سی این جی کی بندش کا اعلان کیا گیا ہے۔
شعیب خانجی کا کہنا ہے کہ مہنگی گیس اور بندش صرف سی این جی سیکٹر کو تباہ کرنے کی سازش ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی سمیت سندھ بھر میں ڈھائی ماہ بعد سی این جی اسٹیشنز کھل گئے
آل پاکستان پیٹرولیم رٹیلرز ایسوسی ایشن کے ممبر سمیر نجمل حسین کا کہنا ہے کہ صرف 3 دن چلنے کے بعد سی این جی اسٹیشنز کو 72 گھنٹوں کے لیے ایک مرتبہ پھر بند کردیا گیا ہے۔
سمیر نجمل حسین کے مطابق جمعہ کی صبح بند ہونے والے سی این جی اسٹیشنز پیر کی صبح 8 بجے کھولے جائیں گے۔
واضح رہے کہ گیس بندش کے باعث سندھ میں سی این جی اسٹیشنز کو غیر معینہ مدت تک کے لیے بند کردیا گیا تھا۔
ڈھائی ماہ بعد سی این جی اسٹیشنز کو 14 فروری سے دوبارہ کھولا گیا تھا جبکہ صرف آر ایل این جی پر چلنے والے سی این جی اسٹیشنز کو ہی دوبارہ کھولا گیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: ڈھائی ماہ بعد سی این جی اسٹیشنز کو گیس پیر سے ملے گی
سی این جی اسٹیشنز دوبارہ کھلنے کے بعد پبلک ٹرانسپورٹ اور کمرشل گاڑیوں کی لمبی لمبی قطاریں اسٹیشنز پر دیکھی گئی تھی۔
خیال رہے کہ ملک میں گیس کے بحران کو مد نظر رکھتے ہوئے حکومت نے لوڈ مینجمنٹ پلان تیار کیا تھا جس کے تحت یکم دسمبر 2021 سے 15 فروری 2022 تک سی این جی سیکٹر کو گیس کی فراہمی معطل کردی گئی تھی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News