Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

جولائی تا دسمبر بڑی صنعتوں کی پیداوار میں 7.4 فیصد اضافہ ریکارڈ

Now Reading:

جولائی تا دسمبر بڑی صنعتوں کی پیداوار میں 7.4 فیصد اضافہ ریکارڈ

جولائی سے دسمبر تک سالانہ بنیادوں پر بڑی صنعتوں کی پیداوار میں 7.4 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ادارہ شماریات نے بڑی صنعتوں کی پیداوار کے نئے اعداد وشمار جاری کر دیے ہیں۔


جولائی سے دسمبر  تک سالانہ بنیادوں پر بڑی صنعتوں کی پیداوار میں 7.4 فیصد  جبکہ صرف  دسمبر میں سالانہ بنیادوں پر بڑی صنعتوں کی پیداوار میں 6.4 فیصد  اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

Advertisement

نومبر کی نسبت دسمبر میں بڑی صنعتوں کی پیداوار میں 10.5 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیاہے۔

جولائی سے دسمبر سالانہ بنیادوں پر ٹیکسٹائل شعبے کی پیداوار 2.8 فیصد، فوڈ کے شعبے میں پیداوار 1.3  فیصد اور مشروبات کی پیداوار 4.3 فیصد رہی۔

ادارہ شماریات کے مطابق تمباکو کی پیداوار میں 50 فیصد سے زائد اور کیمیکل سیکٹر کی پیداوار میں 2.6 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

جولائی سے دسمبر آٹو موبیل سیکٹر کی پیداوار 69 فیصد سے زائد، آئرن اور اسٹیل مصنوعات کی پیداوار 18.4  فیصد اور چمڑے کی مصنوعات کی پیداوار میں 6.8 فیصد اضافہ ہوا  ہے۔

اسی عرصے میں  پیپر اینڈ بورڈ کی پیداوار میں 8.3 فیصداضافہ ریکارڈ ہوا  ہے۔

دوسری جانب جولائی سے دسمبر کے دوران فارماسوٹیکل سیکٹر کی پیداوار میں 4.9 فیصد اور الیکٹرانکس سیکٹر کی پیداوار 1.3 فیصد   کمی ریکارڈ ہوئی  ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
موبائل سم استعمال کرنے والوں کیلئے اہم خبر آگئی
آٹے کی قیمت میں اچانک بڑی کمی ہوگئی
نان فائلرز کیلئے خطرے کی گھنٹی بج گئی؛ انتہائی اہم فیصلہ
ملکی معیشت کیلئے بڑی خوشخبری
ملک میں یومیہ 4 ہزار میٹرک ٹن تیل کی اسمگلنگ کا انکشاف
کراچی: 15کروڑ سے زائد مالیت کی گیس چوری پکڑی گئی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر