Advertisement
Advertisement
Advertisement

بینکوں کیلئے 20 فیصد خواتین کو ملازمت فراہم کرنے کا ہدف رکھا ہے، رضا باقر

Now Reading:

بینکوں کیلئے 20 فیصد خواتین کو ملازمت فراہم کرنے کا ہدف رکھا ہے، رضا باقر

گورنر اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ بینکوں کے لیے 20فیصد خواتین کو ملازمت فراہم کرنے کا ہدف رکھا گیا ہے۔

 گورنر اسٹیٹ بینک رضا باقر نے کراچی میں منعقدہ آسان ڈیجیٹل اکاؤنٹ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تقریب کا مقصد آسان ڈیجیٹل اکاونٹ کو متعارف کرانا ہے۔

رضا باقر نے کہا کہ آسان ڈیجیٹل اکاؤنٹ خواتین اور مردوں کے لیے ہے لیکن آسان ڈیجیٹل اکاؤنٹ کی خصوصی توجہ خواتین پر ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسٹیٹ بینک نے بینکنگ میں خواتین کی شمولیت بڑھانے کی پالیسی بنائی ہے۔ خواتین کی مالی شمولیت بڑھانے کی سوچ صدر پاکستان کے ساتھ شیئر کیں۔

گورنر اسٹیٹ بینک نے مزید کہا کہ بینکوں کو 2023 کا ہدف دیا ہے کہ ان کے عملے میں 20 فیصد خواتین ہوں۔ میں نے تین ڈپٹی گورنرز میں  سے ایک خاتون کو منتخب کرکے اپنی ذمہ داری پوری کی ہے۔

Advertisement

رضا باقر نے کہا کہ اس ہدف کو حاصل کرکے خواتین کے لیے روزگار کے مواقع بڑھانے میں اسٹیٹ بینک اپنا کردار ادا کرے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ بینکوں کو 2023 تک 2 کروڑ خواتین کے اکاؤنٹ کھولنے کا ہدف دیا ہے۔ 2024 تک 10 فیصد برانچ لیس بینکاری ایجنٹس خواتین ہوں گی اور 75  فیصد بینکوں کے ایکسیس پوائنٹس تک 2024 تک تربیت یافتہ عملہ تعینات ہوگا۔

گورنر اسٹیٹ بینک نے کہا کہ  صنفی ڈیٹا نہ ہوا تو بینکوں کی کارکردگی کا تجزیہ نہیں ہوسکتا۔ اسٹیٹ بینک صنفی امتیاز کے خاتمہ کی پالیسی پر عمل پیرا ہے۔ آسان ڈیجیٹل اکاؤنٹ سفر کا آغاز ہے اسے آگے لے کر چلنا ہے۔

رضا باقر کا مزید کہنا تھا کہ 82  ملین بینک اکاؤنٹس میں سے تین کے مقابلے میں ایک اکاؤنٹ خواتین کا ہے۔ 189 ملین موبائل فون صارفین میں سے 100ملین سے بھی کم کے بینک اکاؤنٹ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ  بینکوں نے ساڑھے چار سو ارب  روپے منافع کمایا ہے۔  بینک  اب مارکیٹنگ کے بارے میں سوچیں ۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ای سی سی کا استعمال شدہ گاڑیوں کی کمرشل درآمد کی اجازت دینے کا فیصلہ
سیلاب کے معاشی اثرات کو آئی ایم ایف جائزے میں شامل کیا جائے، وزیراعظم کا مطالبہ
آج سونے کی قیمت کیا رہی؟ جانیے
معیشت کے لئے بڑی خوشخبری؛ پاور سیکٹر کے گردشی قرضے کم کرنے کے لئے 1275 ارب کا معاہدہ
مہنگا سونا، مزید مہنگا، قیمت میں ہوش اڑادینے والا اضافہ
پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان تجارتی تعلقات میں نئی پیش رفت کی توقع
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر