Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

شنگھائی میں کورونا لاک ڈاؤن، تیل کی قیمتوں میں کمی واقع

Now Reading:

شنگھائی میں کورونا لاک ڈاؤن، تیل کی قیمتوں میں کمی واقع

چین کے شہر شنگھائی میں کورونا لاک ڈاؤن شروع ہونے کے بعد تیل کی قیمتوں میں کمی واقع ہوگئی۔

برطانوی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق اہم مالیاتی اور مینوفیکچرنگ مرکز شنگھائی میں لاک ڈاؤن نافذ کرنے کی وجہ سے عالمی سطح پر تیل کی قیمتوں میں کمی آگئی ہے۔

لاک ڈاؤن کے باعث تیل کی طلب میں کمی آنے کے خدشات پر  برینٹ کروڈ کی قیمت میں 4.50 ڈالرز فی بیرل کمی واقع ہوئی ہے جس  کے بعد  بین الاقوامی مارکیٹ میں تیل کی  قیمت  4فیصد کم ہوکر 115.80  ڈالرز فی بیرل ہوگئی ہے۔

تاہم کمی کے باوجود تیل کی قیمت ایک سال پہلے کے مقابلے میں تقریباً 80 فیصد زیادہ ہے کیونکہ یوکرین میں جنگ کے بعد قیمتوں میں تیزی سے اضافہ ہوا تھا۔

شنگھائی میں پیر سے شروع ہونے والا لاک ڈاؤن دو سال قبل کورونا وائرس کی ابتداء سے اب تک کا سب سے بڑا لاک ڈاؤن ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ایس ای سی پی سے پی آئی اے کی ری اسٹرکچنگ اسکیم منظور
صدر ایشیائی ترقیاتی بینک کا پاکستان کے اصلاحاتی ایجنڈے کی حمایت کا اعلان
گاڑیوں کے شوقین افراد کیلئے بڑی خبر
قیمتوں میں اضافہ، 18 فیصد لوگوں نے سگریٹ نوشی ترک کردی
صدر آئی سی سی آئی کا سی ڈی اے حکام کے ساتھ تجارتی مراکز کے مشترکہ دوروں کا فیصلہ
سوزوکی آلٹو کی نئی قیمت سامنے آگئی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر