Advertisement
Advertisement
Advertisement

مرغی کا گوشت بھی عوام کی پہنچ سے باہر، قیمت 400 روپے فی کلو تک پہنچ گئی

Now Reading:

مرغی کا گوشت بھی عوام کی پہنچ سے باہر، قیمت 400 روپے فی کلو تک پہنچ گئی

ملک کے مختلف شہروں میں ایک ہفتے کے دوران مرغی کے گوشت کی قیمتوں میں بڑا اضافہ ہوا ہے۔

تفصیلات کے مطابق صوبائی دارالحکومت لاہور میں مرغی کا گوشت 07 روپے اضافے کے بعد 400 روپے سے بڑھ کر 407 روپے فی کلو ہو گیا ہے۔

دوسری جانب فارمی انڈے کی قیمت 132 روپے فی درجن ہوگئی ہے۔

مارکیٹ ذرائع کے مطابق مارکیٹ میں مرغی کا گوشت 410 روپے فی کلو میں فروخت ہونے لگا ہے جو کہ ایک ہفتہ پہلے 300 روپے فی کلو تک فروخت ہو رہا تھا۔

کراچی میں بھی جانوروں میں لمپی اسکن وائرس کی موجودگی کے انکشاف کے بعد مرغی اور مچھلی کی قیمت میں اچانک بڑا اضافہ ہو گیا ہے اور مرغی کا گوشت قیمیت 500 روپے فی کلو تک فروخت ہو رہا ہے۔

Advertisement

خیال رہے کہ ماہرین صحت نے جانوروں میں لمپی اسکن نامی بیماری کی تشخیص کے بعد عوام سے دودھ اور  گوشت سے پرہیز کرنے کی درخواست کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں؛ مہنگائی کی شرح میں مسلسل تیسرے ہفتے اضافہ

واضح رہے کہ ملک میں مہنگائی کی شرح میں مسلسل تیسرے ہفتے اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

ایک ہفتے کے دوران برائلر مرغی کی فی کلو قیمت میں 25روپے95پیسے کا اضافہ ہوا ہے۔ برائلر مرغی کی فی کلو قیمت 279 روپے 55 پیسے کی سطح پر پہنچ گئی ہے۔

رواں ہفتے ایل پی جی کا گھریلو سیلنڈر 217 روپے 57 پیسے مہنگا ہوا جس کے بعد  گھریلو سیلنڈر کی قیمت 2306 روپے  سے بڑھ کر 2523 روپے تک پہنچ گئی ہے۔

ایک ہفتے کے دوران گھی کے پیکٹ کی قیمت  میں 16 روپے 71 پیسے  کا اضافہ ہوا۔ رواں ہفتے ڈھائی کلو گھی کا ٹن 38 روپے 56 پیسے مہنگا ہوا۔

Advertisement

رواں ہفتے مسٹرڈ آئل کی فی کلو قیمت میں 12 روپے 33 پیسے  کا اضافہ ہوا جبکہ بچوں  کا خشک دودھ  5 روپے 69 پیسے مہنگا ہوگیا۔

رواں ہفتے گرم مصالحہ ،دہی ،چائے کی پتی، مٹن اور تازہ دودھ بھی مہنگاہوا۔

رواں ہفتے کے دوران 13 اشیاء کی قیمتوں میں کمی  بھی ریکارڈ کی گئی۔

ٹماٹروں کی فی کلو قیمت میں 37 روپے 28 پیسے  اور انڈوں کی فی درجن قیمت میں  10 روپے 71 پیسے کی کمی ہوئی۔ رواں ہفتے لہسن،دالوں،چینی ، پیاز  اور گڑ کی قیمتوں میں بھی کمی ہوئی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سونا آج بھی مہنگا؛ قیمتیں ملکی تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں
شہریوں پر مہنگائی کے نئے بوجھ، اخبارات اور صحت کی سہولیات سب سے زیادہ مہنگی
اسٹاک مارکیٹ میں تیزی؛ 100 انڈیکس ایک لاکھ 56 ہزار کی نئی تاریخی حد عبور کر گیا
ڈیجیٹل پاکستان کی جانب اہم قدم، حکومت کا نیشنل سپر ایپ لانچ کرنے کا فیصلہ
تنخواہ دار طبقہ ایف بی آر کے ریڈار پر آ گیا، دو ماہ میں 15 ارب روپے اضافی وصولی
مہنگا سونا مزید مہنگا، قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر