Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

مہنگائی کی شرح میں مسلسل تیسرے ہفتے اضافہ

Now Reading:

مہنگائی کی شرح میں مسلسل تیسرے ہفتے اضافہ

ہفتہ وار مہنگائی کی شرح میں مسلسل تیسرے ہفتے اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

ادارہ شماریات کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق  ایک ہفتے کے دوران مہنگائی کی شرح میں صفر اعشاریہ 4 فیصد کا اضافہ ریکارڈ ہوا ہے۔

رواں ہفتے 19 اشیاء کی قیمتوں میں اضافے سے مہنگائی کی مجموعی شرح 15 اعشاریہ 23 فیصد ریکارڈ ہوئی ہے۔

ایک ہفتے کے دوران برائلر مرغی کی فی کلو قیمت میں 25روپے95پیسے کا اضافہ ہوا ہے۔ برائلر مرغی کی فی کلو قیمت 279 روپے 55 پیسے کی سطح پر پہنچ گئی ہے۔

رواں ہفتے ایل پی جی کا گھریلو سیلنڈر 217 روپے 57 پیسے مہنگا ہوا جس کے بعد  گھریلو سیلنڈر کی قیمت 2306 روپے  سے بڑھ کر 2523 روپے تک پہنچ گئی ہے۔

Advertisement

ایک ہفتے کے دوران گھی کے پیکٹ کی قیمت  میں 16 روپے 71 پیسے  کا اضافہ ہوا۔ رواں ہفتے ڈھائی کلو گھی کا ٹن 38 روپے 56 پیسے مہنگا ہوا۔

رواں ہفتے مسٹرڈ آئل کی فی کلو قیمت میں 12 روپے 33 پیسے  کا اضافہ ہوا جبکہ بچوں  کا خشک دودھ  5 روپے 69 پیسے مہنگا ہوگیا۔

رواں ہفتے گرم مصالحہ ،دہی ،چائے کی پتی، مٹن اور تازہ دودھ بھی مہنگاہوا۔

رواں ہفتے کے دوران 13 اشیاء کی قیمتوں میں کمی  بھی ریکارڈ کی گئی۔

ٹماٹروں کی فی کلو قیمت میں 37 روپے 28 پیسے  اور انڈوں کی فی درجن قیمت میں  10 روپے 71 پیسے کی کمی ہوئی۔ رواں ہفتے لہسن،دالوں،چینی ، پیاز  اور گڑ کی قیمتوں میں بھی کمی ہوئی۔

رواں ہفتے پیٹرول اور ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں  بھی 10 روپے کی کمی  واقع ہوئی جبکہ چاول ،جلانے کی لکڑی،ماچس سمیت 19 اشیاء کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاکستان کے ریفائنری سیکٹر کے لئے زبردست خبر
سونے کی قیمت میں معمولی کمی
آئی ایم ایف نے پاکستانیوں کو بڑی خوشخبری سنادی
سولر پینلز کی قیمتوں میں اب تک کی بڑی کمی ریکارڈ
پنشنرز کیلئے بڑی خبر آگئی
برطانیہ اور یورپ میں مقیم پاکستانیوں کے لئے اچھی خبر
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر