Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

عوام کو گرمیوں میں بھی گیس بحران کا سامنا کرنا پڑے گا، امتیاز شیخ

Now Reading:

عوام کو گرمیوں میں بھی گیس بحران کا سامنا کرنا پڑے گا، امتیاز شیخ

وزیر توانائی سندھ امتیاز شیخ کا کہنا ہے کہ عوام کو گرمیوں میں بھی گیس بحران کا سامنا کرنا پڑے گا۔

تفصیلات کے مطابق ایل این جی کارگوز کی منسوخی پر ردعمل دیتے ہوئے صوبائی وزیر توانائی کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت کی نااہلی کی وجہ سے عوام کو گرمیوں میں بھی گیس بحران کا سامنا کرنا پڑے گا۔

امتیاز شیخ نے کہا کہ مہنگے ترین سودے کرنے کے باوجود بین الاقوامی کمپنی کی معذرت سوالیہ نشان ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ گنور کمپنی سردیوں میں بھی ایل این جی سپلائی میں ڈیفالٹ کرچکی تھی اس کے باوجود اپریل،مئی  اور جون کے لیے ڈیفالٹ کمپنی سے معاہدہ کیا گیا۔

صوبائی وزیر توانائی نے کہا کہ حکمرانوں کی نااہلی اور کرپشن کی سزا عوام کو بھگتنا پڑرہی ہے۔ نیازی حکومت جاتے جاتے قوم کو مزید بحرانوں میں مبتلا کررہی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ایس ای سی پی سے پی آئی اے کی ری اسٹرکچنگ اسکیم منظور
صدر ایشیائی ترقیاتی بینک کا پاکستان کے اصلاحاتی ایجنڈے کی حمایت کا اعلان
گاڑیوں کے شوقین افراد کیلئے بڑی خبر
قیمتوں میں اضافہ، 18 فیصد لوگوں نے سگریٹ نوشی ترک کردی
صدر آئی سی سی آئی کا سی ڈی اے حکام کے ساتھ تجارتی مراکز کے مشترکہ دوروں کا فیصلہ
سوزوکی آلٹو کی نئی قیمت سامنے آگئی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر