
امریکی ڈالر کی قدر میں اضافہ اور ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں کمی کا سلسلہ جاری ہے۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ ہفتے کے دوران ریکوڈک منصوبے کے تصفیے کی مد میں بھاری ادائیگی کے بعد ملکی زرمبادلہ کے ذخائر18 ارب ڈالرز جبکہ مرکزی بینک کے ذخائر12ارب ڈالرز کی سطح سے بھی نیچے آگئے ہیں۔
زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر 70 کروڑ ڈالرز سے زائد کی کمی کے بعد 17 ارب 47 کروڑ ڈالرز کی سطح پر آگئے ہیں۔
Total liquid foreign #reserves held by the country stood at US$ 17.48 billion as of April 01, 2022. For details: https://t.co/WpSgomnd3v pic.twitter.com/qzwGVJOsLE
Advertisement— SBP (@StateBank_Pak) April 7, 2022
مرکزی بینک کے ذخائر 72 کروڑ ڈالرز سے زائد کی کمی سے 11 ارب 31 کروڑ ڈالرز ہوگئے ہیں۔ کمرشل بینکوں کے ذخائر 6 ارب 15 کروڑ ڈالرز کی سطح پر رہے۔
گزشتہ ہفتے کے دوران حکومت پاکستان کی جانب سے ریکوڈک منصوبے کے تصفیے کی مد میں بھاری ادائیگی کی کی گئی جس کے نتیجے میں مرکزی بینک کے ذخائر میں 72 کروڑ ڈالرز سے زائد کی کمی ریکارڈ کی گئی۔
اس سے قبل حکومت نے چین سے حاصل کردہ سافٹ لونز اور دیگر بیرونی قرضوں کی مد میں 2 ارب 90 کروڑ ڈالرز سے زائد کی ادائیگیاں کی تھیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News