Advertisement
Advertisement
Advertisement

کے الیکٹرک کی مہنگے فیول کے مد میں صارفین سے کروڑوں روپے کی وصولی جاری

Now Reading:

کے الیکٹرک کی مہنگے فیول کے مد میں صارفین سے کروڑوں روپے کی وصولی جاری

کے الیکٹرک مہنگے فیول کے مد میں صارفین سے ہر ماہ کروڑوں روپے وصول کررہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق  کے الیکٹرک تنزلی کی جانب گامزن ہے، شہرمیں لوڈشیڈنگ سے مستثنیٰ علاقوں میں بھی 8 گھنٹے تک کی لوڈشیڈنگ شروع کردی  ہے۔

اس کے علاوہ  پی آئی بی کالونی، جمشید روڈ، جہانگیر روڈ، لیاقت آباد، بہادر آباد، لسبیلہ اور ناظم آباد سمیت متعدد علاقوں میں بدترین لوڈشیڈنگ جاری ہے۔

سرجانی ٹاؤن، محمود آباد، یاسین آباد اور فیڈرل بی ایریا سمیت متعدد علاقوں میں 15 گھنٹے تک کی لوڈشیڈنگ جاری ہے۔

شہر میں بجلی کی طلب 3ہزار میگاواٹ  تک پہنچ گئی ہے جبکہ شہر کو اس وقت 2250 میگاواٹ بجلی فراہم کی جارہی ہے۔

Advertisement

کے الیکٹرک اپنے پاور پلانٹس سے صرف 750 میگاواٹ بجلی بنارہا ہے۔ فرنس آئل سے 375 میگاواٹ، ڈیزل سے صرف 11میگاواٹ اور دیگر ذرائع سے 58 میگا واٹ بجلی حاصل کررہا ہے۔

اس کے علاوہ کے الیکٹرک این ٹی ڈی سی اور دیگر ذرائع سے 1442 میگاواٹ بجلی خریدتا ہے۔

کے الیکٹرک مہنگے فیول کے مد میں صارفین سے ہر ماہ کروڑوں روپے کی وصولی بھی جاری  رکھے ہوئے ہے۔ وصولیوں کے باوجود کے الیکٹرک اپنے پلانٹس سے مکمل بجلی نہیں بنا رہا ۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سونے اور چاندی کے بھاؤ آج کیا رہے، قیمت میں ہوئی مزید کتنی کمی؟
پاک امریکی تجارتی معاہدہ؛ خام تیل کی درآمد کا آغاز ہو گیا
شرح سود 11 فی صد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ، مہنگائی 5.6 فیصد تک پہنچ گئی
پی آئی اے کا برطانیہ کیلئے فلائٹ آپریشن بحال، خواجہ آصف نے افتتاح کردیا
اقتصادی رابطہ کمیٹی نے سونے کی تجارت پر عائد پابندی ختم کردی
دس سال میں پاکستان کا قرض چار گنا بڑھ کر جی ڈی پی کے 71 فیصد تک پہنچ گیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر