Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

لوڈ شیڈنگ ختم کرنے کی دعویدار حکومت غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ ختم نہ کر سکی

Now Reading:

لوڈ شیڈنگ ختم کرنے کی دعویدار حکومت غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ ختم نہ کر سکی
لوڈ شیڈنگ ختم کرنے کی دعویدار حکومت غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ ختم نہ کر سکی

لوڈ شیڈنگ ختم کرنے کی دعویدار حکومت غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ ختم نہ کر سکی

اسلام آباد: وافر مقدار میں بجلی موجود ہونے کے باوجود ملک بھر میں غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے۔

لوڈ شیڈنگ ختم کرنے کی دعویدار حکومت غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کو ختم کرنے میں ناکام دکھائی دے رہی ہے جبکہ وافر مقدار میں بجلی موجود ہونے کے باوجود بھی عوام کو نہیں مل پارہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: وزیر اعظم ملک بھر میں لوڈشیڈنگ پر پاور ڈویژن اور وزیر توانائی پر برہم

Advertisement

ذرائع کے مطابق بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کے سی ای اوز وزارت توانائی کو غلط ڈیٹا دے رہے ہیں، دیہی و شہری علاقوں میں 12 گھنٹے تک لوڈ شیڈنگ کی جا رہی ہے۔

ذرائع پاور ڈویژن کے مطابق ملک میں بجلی کا شارٹ فال 5 ہزار 18 میگاواٹ ہے جبکہ بجلی کی مجموعی پیداوار 19 ہزار 982 میگاواٹ ہے۔

ذرائع  پاور ڈویژن کا کہنا ہے کہ ملک میں بجلی کی کل طلب 25 ہزار میگاواٹ ہے جس میں پانی سے 5 ہزار 262 میگاواٹ بجلی پیدا کی جارہی ہے جبکہ سرکاری تھرمل پلانٹس 1 ہزار317 میگاواٹ بجلی پیدا کررہے ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ نجی شعبے کے بجلی گھروں کی مجموعی پیداوار 9 ہزار 963 میگاواٹ ہے، ونڈ پاور پلانٹس 1 ہزار 11 میگاواٹ بجلی فراہم کررہے ہیں جبکہ سولرپلانٹس سے پیداوار صفر ہے۔

Advertisement

 بگاس سے چلنے والے پلانٹس 149 میگاواٹ بجلی پیدا کررہے ہیں، جوہری ایندھن سے 2 ہزار 280 میگاواٹ بجلی پیدا کی جارہی ہے۔

Advertisement

ذرائع کے مطابق ملک میں بجلی پیدا کرنے کی صلاحیت 36 ہزار میگاواٹ سے زائد ہے لیکن ملک کے مختلف علاقوں میں بارہ گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے جبکہ زیادہ نقصانات والے علاقوں میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ اس سے بھی زیادہ ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
اسٹیٹ بینک نے پاکستانیوں کو بڑی خوشخبری سنادی
گاڑی خریدنے کے خواہشمند افراد کیلئے بڑی خبر آگئی
سولر پینل کی قیمتوں میں بڑی کمی کے بعد گھر میں سولر سسٹم کتنے روپے میں لگ سکتا ہے؟
بجٹ کے بعد 100 روپے کے لوڈ پر کتنا موبائل بیلنس ملے گا؟ جانیے
کوکنگ آئل اور گھی کی قیمتوں میں نمایاں کمی ہوگئی
نان فائلرز کیلئے خطرے کی گھنٹی؛ بینکوں سے رقم نکلوانے پر کتنا ٹیکس دینا ہوگا؟
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر