
نوید قمر نے گندم درآمد کرنے کی وجہ بتادی
وزیر تجارت نوید قمر نے ملک میں گندم درآمد کرنے کی وجہ بتادی ہے۔
آج بروز منگل قومی اسمبلی کا اجلاس ہوا جس میں اظہار خیال کرتے ہوئے وفاقی وزیر تجارت نوید قمر کا کہنا تھا کہ گذشتہ تین سالوں میں 9 ممالک سے گندم درآمد کی گئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ سال 2020-21 میں 98 کروڑ 33 لاکھ ڈالرز کی گندم درآمد کی گئی جبکہ سال 2021-22 میں جنوری تک 62 کروڑ 74 لاکھ ڈالرز کی گندم درآمد کی گئی ہے۔
نوید قمر کا کہنا تھا کہ گندم کی خرید کے اہداف مکمل کیے جارہے ہیں جبکہ ملک میں کھاد کی عدم دستیابی اور موسمی حالات کی وجہ سے گندم کی فصل کم ہوئی ہے۔
وزیر تجارت کا کہنا تھا کہ گندم کے اسٹاکس مکمل رکھنے کے لئے ضروری اقدامات کیے جائیں گے، جدید گودام بنانے ہوں گے تاکہ گندم خراب نہ ہو اور نہ اسے چوہے کھائیں۔
یہ بھی پڑھیں: پانی کا بحران، گندم کی پیداوار میں کمی کا خدشہ
انہوں نے مزید کہا کہ گندم کی اسمگلنگ پر قابو پانے کے لئے بھی ضروری اقدامات کئے جارہے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News