
پاکستانی روپے کی گراوٹ کا سلسلہ رک نہ سکا، انٹر بینک میں ڈالر تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر 2 روپے سے زائد اضافے کے بعد 196.99 روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ہے۔
کرنسی ڈیلرز کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ڈالر 1.50 روپے اضافے سے 198 روپے پر فروخت ہورہاہے۔
واضح رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف کی مختصر مدت کی حکومت میں ڈالر 15روپے سے زائد تک مہنگا ہوگیا ہے۔ 12 اپریل کو ڈالر 182 روپے 2 پیسے پر بند ہوا تھا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News