
ایس ای سی پی کا کہنا ہے کہ گزشتہ ماہ 2 ہزار سے زائد نئی کمپنیاں رجسٹرڈ ہوئی ہیں۔
سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن پاکستان (ایس ای سی پی) کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق اپریل میں 2 ہزار 345 نئی کمپنیاں رجسٹرڈ کیں۔
ایس ای سی پی کے اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ نئی رجسٹریشنز کے بعد کل رجسٹرڈ کمپنیوں کی تعداد ایک لاکھ 68 ہزار 30 ہو گئی ہے۔نئی رجسٹرڈ ہونے والی کمپنیوں کا کل ادا شدہ سرمایہ تین ارب پچاس کروڑ روپے ہے۔
اپریل میں افغانستان، آسٹریا ، کینیڈا، چین، ڈنمارک، جرمنی، آئرلینڈ، سعودی عرب ، ترکی، متحدہ عرب امارات، برطانیہ، یوکرین اور امریکا سے تعلق رکھنے والے ڈائریکٹروں نے پاکستان میں سرمایہ کاری کی۔
اس ماہ میں سب سے زیادہ رجسٹریشنز رئیل اسٹیٹ ڈویلپمنٹ اینڈ کنسٹرکشن سیکٹر میں ہوئیں جہاں 434نئی کمپنیاں رجسٹرڈ ہوئیں۔
انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبے میں 355، ٹریڈنگ میں285، سروسز میں 195، ایجوکیشن میں ، ٹیکسٹائل میں45،سیاحت میں 75، ہیلتھ کیئر میں 50، فارماسیوٹیکل میں 48 اورپاور جنریشن میں 26میں کمپنیاں رجسٹرڈ ہوئیں۔
اپریل میں 2 ہزار 252 کمپنیاں ہمہ وقت ایف بی آر کے ساتھ، ای او بی آئی کے ساتھ اور 58 کمپنیاں پی ای ایس ایس آئی/ایس ای ایس ایس آئی کے ساتھ رجسٹرڈ ہوئیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News