Advertisement
Advertisement
Advertisement

بجٹ 23-2022؛ وفاقی ملازمین کی تنخواہوں میں 10 سے 15 فیصد اضافہ متوقع

Now Reading:

بجٹ 23-2022؛ وفاقی ملازمین کی تنخواہوں میں 10 سے 15 فیصد اضافہ متوقع

مسیحی ملازمین کو 20 دسمبر تک تنخواہ، پینشن دینے کا حکم

اسلام آباد: حکومت نے بجٹ 23-2022 میں تنخواہوں اور پینشن میں اضافے کے لیے آئی ایف کو رضامند کرلیا ہے۔

نجی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق وفاقی حکومت نے بجٹ 23-2022 میں تنخواہوں اور پینشن میں اضافے کے لیے آئی ایف کو رضامند کرلیا ہے جس کے بعد ان کی تنخواہوں اور پینشن میں 10 سے 15 فیصد اضافہ متوقع ہے۔

یہ بھی پڑھیں: قومی اسمبلی کا اہم اجلاس، آئندہ مالی سال کا ایجنڈا آج پیش کیا جائیگا

Advertisement

رپورٹ کے مطابق وفاقی ملازمین کی تنخواہوں اور پینشن میں اضافے کی تجاویز کی حتمی منظوری وفاقی کابینہ دے گی جبکہ آئندہ بجٹ میں 550 ارب روپے پینشن کے لیے رکھنے کی تجویز ہے۔

واضح رہے کہ مالی سال 23-2022 کا بجٹ آج قومی اسمبلی میں پیش کیا جائے گا جس کے حوالے سے حکمت عملی طے کرلی گئی ہے۔

 آج قومی اسمبلی کا اجلاس اسپیکر کی زیر صدارت شام 4 بجے منعقد ہوگا جبکہ اجلاس کے دوران وفاقی وزیر مفتاح اسماعیل آئندہ مالی سال 23-2022 کا بجٹ پیش کریں گے۔

ملکی اور بین الاقوامی محاذوں پر معیشت کو درپیش موجودہ چیلنجز کو مدنظر رکھتے ہوئے بجٹ تشکیل دیا گیا ہے، بجٹ اجلاس کے دوران پارلیمنٹ ہاؤس کے اندر اور باہر سیکیورٹی کے سخت انتظامات ہوں گے۔

Advertisement

بجٹ میں 4400 ارب روپے کی سب سے زیادہ رقم قرضوں اور سود کی واپسی کے لیے مختص کی گئی ہے جبکہ صوبوں کو 4200 ارب روپے منتقل کرنے کا تخمینہ ہے۔

Advertisement

بجٹ میں دفاع کے لیے 1523 ارب مختص کیے گئے ہیں جبکہ گرانٹس کے لیے 580 ارب، ترقیاتی بجٹ کے لیے 800 ارب اور سبسڈیز کی مد میں 580 ارب رکھنے کی تجویز ہے۔

علاوہ ازیں بجٹ خسارے کا تخمینہ 4800 ارب روپے مقرر کرنے کی سفارش کی گئی ہے جبکہ حکومتی امور کو چلانے کے لیے 527 ارب روپے رکھنے کی تجویز ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
اسلامی نظریاتی کونسل کا ودہولڈنگ ٹیکس سے متعلق مؤقف میں یوٹرن، حتمی فیصلہ مؤخر
ای سی سی کا استعمال شدہ گاڑیوں کی کمرشل درآمد کی اجازت دینے کا فیصلہ
سیلاب کے معاشی اثرات کو آئی ایم ایف جائزے میں شامل کیا جائے، وزیراعظم کا مطالبہ
آج سونے کی قیمت کیا رہی؟ جانیے
معیشت کے لئے بڑی خوشخبری؛ پاور سیکٹر کے گردشی قرضے کم کرنے کے لئے 1275 ارب کا معاہدہ
مہنگا سونا، مزید مہنگا، قیمت میں ہوش اڑادینے والا اضافہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر